عمران نذیر
عمران نذیر پاکستان کے اوپننگ کرنے والے بلے باز ہیں۔ ان کی بلے بازی کرنے کا انداز جارحانہ ہے۔ آپ کی پیدائش 16 دسمبر، 1981ء کو پنجاب کے شہر لاہور میں ہوئی۔
عمران نذیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 دسمبر 1981 (38 سال) گوجرانوالہ |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
کھیل کا ملک | ![]() |
بین الاقوامی کرکٹ
عمران نذیر نے کرکٹ کا آغاز ٹیسٹ کرکٹ سے 1999ء میں سری لنکا کے خلاف کیا۔ ان کی تیز کھیلنے اور ضرورت سے زیادہ شاٹ کھیلنے کی وجہ سے وہ ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلتے ہیں۔ وہ اب تک صرف 8 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ اور 2002ء کے بعد ٹیم میں ٹیسٹ میچ کے لیے جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ البتہ آپ ایک روزہ کرکٹ کے لیے اکثر ٹیم میں شامل کیے جا چکے ہیں۔
دوسری بے شمار اوپننگ بلے بازوں جیسے سلمان بٹ، محمد حفیظ، یاسر حمید اور توفیق عمر کی وجہ سے وہ اکثر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہتے ہیں۔
عمران کرکٹ عالمی کپ 2007 میں ٹیم میں شامل تھے۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف پاکستان کے آخری میچ میں 160 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی۔ اس میں انہوں نے 8 چھکے مارے اور کرکٹ عالمی کپ میں رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کیا۔ یہ اسکور عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستانی کھلاڑی یا کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔
انڈین کرکٹ لیگ
عمران نذیر نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کے کیرئیر کو اس وقت داؤ پر لگایا جب وہ ان چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے انڈین کرکٹ لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ بات پہلے ہی واضح کر چکی تھی کہ انڈین کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑی پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنے کے نااہل ہوں گے۔ اس بات کو پاکستانی کھلاڑیوں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔