شوریٰ نگہبان

شورای نگہبان (عربی: مجلس صيانة الدستور، انگریزی: guardian council) (مکمل نام قانونِ اساسی کی شوریٰ نگہبان) ایرانی سیاسی نظام کا سب سے اہم اور زیادہ اثر و رسوخ والا ادارہ ہے جس کے ارکان کی کُل تعداد 12 ہوتی ہے جن میں ایران کی مجلس (پالیمنٹ) کی طرف سے 6 قانونی ماہرین نامزد کیے جاتے ہیں جن کی تقرری کی حتمی منظوری ایران کی عدلیہ کے سربراہ (چیف جسٹس) دیتے ہیں جبکہ رہبر معظم (سپریم لیڈر) کی طرف سے 6 فقہی (ماہرین اسلامی فقہ) مقرر کیے جاتے ہیں۔ اس ادارے کے موجودہ سربراہ آیت اللہ احمد جنتی ہیں۔

Guardian Council
شورای نگهبان
قیادت
امیر مجلس
احمد جنتی‎
از اگست 29، 1988
نشستیں 12
مقام ملاقات
تہران، ایران
ویب سائٹ
مضامین بسلسلہ
سیاست و حکومت
ایران

باب سیاست

اختیارات

ایرانی آئین کے مطابق قانون پیش کرنا اور ان کی منظوری دینا پارلیمنٹ (مجلس) کا کام ہے تاہم مجلس کی طرف سے منظورہ کردہ تمام قوانین کی حتمی منظورہ شورai نگہبان کی طرف سے دی جاتی ہے۔ ایران کے آئین کی دفعہ 96 کے مطابق شورای نگہبان مجلس کی طرف سے منظورہ کردہ قوانین کو غیر اسلامی یا غیر آئینی ثابت ہونے پر ویٹو کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

شورای نگہبان ایران کی آئینی عدالت (constitutional court) کا کردار بھی ادا کرتی ہے جس کے تحت ایرانی آئین کی تشریح کرنے کا اختیارات بھی اسی کے پاس ہے۔

ایرانی آئین کے مطابق ایران میں عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے تمام امیدواروں (صدر، ارکان پالیمنٹ اور ارکان مجلس خبرگان) کی منظوری بھی شورای نگہبان دیتی ہے۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

شوریٰ نگہبان (ایران) کا ویب سائٹ

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.