حبیب اللہ کلکانی

پشاور کا ایک سقا۔ اصل نام حبیب اللہ کلکانی جبکہ بچہ سقا کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ کچھ عرصہ افغان فوج میں ملازمت کی۔ بعد ازاں رہ زنی شروع کر دی۔ امان اللہ خان والئی افغانستان کے خلافت بغاوت ہوئی تو بچہ سقا اپنے جھتے کے ہمراہ کابل پہنچا اور حکومت پر قبضہ کرکے حبیب اللہ خان غازی کے نام سے تخت نشین ہوا۔ تقریباً آٹھ ماہ حکومت کی۔ جنوری 1929ء میں حبیب اللہ کلکانی نے کابل پر قبضہ کیا تھا اور حبیب اللہ شاہ غازی کے نام سے حکومت قائم کی تھی مگر اکتوبر 1929ء میں محمد نادر شاہ کی فوج نے کابل کو گھیر لیا جس پر بچہ سقا فرار ہو کر اپنے گاؤں چلا گیا۔ جنرل نادر خان کو انگریزوں کی مکمل حمایت حاصل تھی جنہوں نے اسے ہتھیار اور پیسہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ انگریزوں نے محمد نادر شاہ کو ایک ہزار افراد کی فوج بھی تیار کر کے دی تھی جو وزیرستانی قبائلیوں پر مشتمل تھی۔ نادر خان نے قرآن کو ضامن بنا کر اس کو پناہ اور معافی دی مگر جب وہ کابل آیا تو اسے قتل کروا دیا۔

حبیب اللہ کلکانی
Habibullah Kalakani
فہرست افغانی شاہان
شاہ افغانستان
معیاد عہدہ 17 جنوری 1929 – 16 اکتوبر 1929
پیشرو عنايت اللہ خان
جانشین محمد نادر شاہ
مکمل نام
حبیب اللہ کلکانی
پیدائش 19 جنوری 1891
کلکان، صوبہ کابل
وفات 1 نومبر 1929(1929-11-10) (عمر  38 سال)
کابل، صوبہ کابل
مذہب اسلام
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.