جاتیہ سنسد
جاتیہ سنسد (”قومی پارلیمان“؛ بنگالی: জাতীয় সংসদ جاتیو شونشود) بنگلہ دیش کے پارلیمان کا نام ہے۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی موجودہ نشستوں کی تعداد 350 ہے، جس میں سے 50 خواتین کے لیے مخصوص نشستیں ہیں۔ منتخب شدہ شخصیات کو ارکان پارلیمان کہا جاتا ہے۔ ترتیب کے لحاظ سے بنگلہ دیش کی موجودہ پارلیمان دسویں ہے۔ ہر پانچ سال پارلیمان تحلیل کر کے نئے انتخابات ہوتے ہیں۔
قومی پارلیمان
| |
---|---|
گیارہویں پارلیمان | |
سنسد کا نشان | |
قسم | |
قسم | |
مدت | 5 سال |
تاریخ | |
قیام | 7 مارچ 1973 |
قیادت | |
اسپیکر | |
نائب اسپیکر | |
قائد ایوان | |
نائب قائد ایوان |
اعلان ہوگا |
قائد حزب اختلاف |
باضابطہ طور پر کوئی نہیں از 3 جنوری 2019ء |
ساخت | |
نشستیں | 300 (براہ راست انتخاب) + 50 مخصوص (اعلان ہوگا) |
سیاسی گروہ |
حکومت (336)
حزب اختلاف جماعتیں
غیر حاضر (9)
دیگر (5)
|
انتخابات | |
پچھلے انتخابات | 30 دسمبر 2018ء |
اگلے انتخابات | دسمبر 2023ء |
مقام ملاقات | |
![]() | |
جاتیہ سنسد بھون، شیر بنگلہ نگر، ڈھاکہ، بنگلہ دیش | |
ویب سائٹ | |
http://www.parliament.gov.bd/ |
جو جماعت (یا اتحادی جماعتیں) اکثریت حاصل کرتی ہے اس کا قائد وزیر اعظم بنگلہ دیش اور سربراہ حکومت بن جاتا ہے۔ صدر بنگلہ دیش کا انتخاب بھی پارلیمان کرتی ہے۔ سنہ 2008ء سے اکثریتی جماعت بنگلہ دیش عوامی لیگ ہے جس کی قیادت وزیر اعظم حسینہ واجد کرتی ہیں۔
حوالہ جات
- "Shirin to become first woman Speaker"۔ bdnews24.com۔ 29 اپریل 2013۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.