تراجم قرآن کی فہرست
قرآن کے تراجم دنیا بھر کی اہم زبانوں میں ہو چکے ہیں اور کیے جا رہے ہیں۔ بڑی زبانوں میں تراجم قرآن ایک سے زائد لوگوں نے مختلف ادوار میں کیے ہیں۔ قرآن کے یورپی اور دیگر کئی زبانوں میں غیر مسلمان افراد نے بھی ترجمہ کیا ہے۔ اسی طرح کچھ تراجم بنا عربی متن کے بھی شائع کیے گئے ہیں، جبکہ رومن رسم الخط میں بھی مختلف وجوہات کی بنا پر تراجم ہوئے ہیں۔
قرآن مقدس |
---|
![]() |
|
|
متعلقہ مضامین
|
|
اردو
مزید دیکھیے اردو تراجم قرآن کی فہرست
- حکیم محمد شریف خان دہلوی متوفی 1807ء، یہ اردو میں پہلا مکمل ترجمہ تھا، مگر کبھی شائع نہ ہو سکا۔[حوالہ درکار]
- شاہ رفیع الدین : لفظی ترجمہ، مکمل تو 1788ء میں ہی ہو گيا، مگر پہلی اشاعت آدھی صدی بعد 1838ء میں ممکن ہوئی۔[حوالہ درکار]
- شاہ عبدالقادر : موضح القرآن کے نام سے یہ پہلا بامحاورہ ترجمہ تھا۔[حوالہ درکار]
- سر سید احمد خان : یہ تفسیر کے ساتھ چھپا، ترجمہ سے زیادہ اعتراضات ان کی تفسیر پر کیے گئے۔[حوالہ درکار]
- ڈپٹی نذیر احمد : اس ترجمہ پر علما نے کافی اعتراض کیے[حوالہ درکار] کیونکہ اس میں بہت زیادہ محاورتی اردو استعمال کی گئی تھی۔
- مرزا حیرت دہلوی : ان کے ترجمہ کے بعض کمزور پہلوؤں پر مولوی اشرف علی تھانوی نے ایک رسالہ شائع کیا۔[حوالہ درکار]
- اشرف علی تھانوی : بیان القرآن کے نام سے ترجمہ و تفسیر شائع کی۔
- امام احمد رضا خان : (1911ء) میں کنزالایمان کے نام سے کیا، جس کی زبان نے بعد کے سارے مکتبہ ہائے فکر کے تراجم پر اثر ڈالا۔ خود اس ترجمہ کو تین بار انگریزی میں اور اس کے علاوہ ہندی، ڈچ، ترکی، پشتو، سندھی، بنگلہ اور دیگر میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ اردو میں یہ سب سے زیادہ پسند کیا گيا ترجمہ ہے[حوالہ درکار]۔
- مزید دیکھیےکنزالایمان کے دیگر زبانوں میں تراجم
- ڈاکٹر طاہرالقادری : (2005ء) میں عرفان القرآن کے نام سے کیا۔[1]
- مولانا سید صفدر حسین نجفی کا ترجمہ قرآن۔
- مطالعہ قرآن از عبد اللہ (2014ء)[2]
البانوی
انگریزی
مزید دیکھیے:انگریزی میں تراجم قرآن
- مرزا ابوالفضل ، مشرقی بنگال موجودہ بنگلہ دیش، قرآن، عربی متن اور انگریزی ترجمہ ایک خلاصہ کے ساتھ نزولی ترتیب سے ()مسلمانوں کی طرف سے یہ عربی متن کے ساتھ انگریزی میں قرآن کا پہلا ترجمہ تھا جو شائع ہوا۔(1910ء)[3]
- محمد مارماڈيوك پكتھال، برطانیہ، قرآن مجید کے معنی () مترجم پہلے پروٹسٹنٹ مسیحی تھے،بعد میں اسلام قبول کیا یہ ترجمہ آپ نے اپنے بھارت میں قیام کے دوران میں حیدرآباد کے امیر کے کہنے پر کیا۔(1928ء )
- عبداللہ یوسف علی، برطانوی ہند، قرآن مقدس، متن، ترجمہ اور تفسیر ()، ( 1934ء)، مترجم شیعہ بوہرہ تھے، ترجمہ برطانیہ میں قیام کے دوران میں کیا۔ 1920ء میں مکمل ہوا، مگر پہلی اشاعت 1934ء میں ہوئی۔[4]
- حنیف اختر فاطمی، کنزالایمان، یہ احمد رضا خان کے اردو ترجمہ قرآن کنزالایمان کا انگریزی میں ترجمہ ہے۔
- محمد اکبر، معانی قرآن ،(1967ء )، یہ ابوالاعلیٰ مودودی کے ترجمہ قرآن تفہیم القرآن کا انگریزی میں ترجمہ ہے۔
- لیو پولڈ محمد اسد، آسٹریا، قرآن کا پیغام، (1980ء)، مترجم پہلے یہودی تھے، تحقیق کے بعد اسلام قبول کیا۔[5]
- ڈاکٹر طاہرالقادری : (2010ء) میں دی گلوریئس قرآن کے نام سے کیا۔[6]
- ناظر احمد بھارت، (2014ء )، مترجم شیعہ ہیں، بھارت سے شائع ہوا ہے۔[7]
- محمد علی قادیانی، ( 2002 ) مترجم مرزائی ہیں۔ ترجمہ 1917ء میں کیا، [8]
دی نوبل قرآن مترجم مفتی تقی عثمانی دو جلدوں میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شایع ہوا
بنگلہ
- مولانا عباس علی بنگلہ دیش، (1932ء)، سے پہلے شائع ہوا ترجمہ قرآن مجید کے نام سے، یہ بنگلہ میں پہلا مکمل ترجمہ سمجھا جاتا ہے۔
- مولوی نورالرحمان بنگلہ دیش بیان القرآنکے نام سے یہ اشرف علی تھانوی کے اردو ترجمہ سے بنگلہ میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
- مولانا محمد اکرم خان، بنگلہ دیش ،تفسیر قرآن کے نام سے یہ تفسیر کے ساتھ شائع ہوا ہے، مفسر معجزات کی اکثر جگہ تاویل /انکار کرتا ہے۔
- مولوی عبد الحکیم و مولوی حسن علی، بنگلہ دیش، بنگلہ مترجم قرآن شریفیہ بنگلہ نوباد قرآن شریف کے نام سے شائع ہوا ہے۔
- عبد الرحمان، ترجمہ قرآن مجید || یہ خان بہادر عبد الرحمان نامی کسی شخص کا ہے۔
- حکیم عبد المنان، ترجمہ قرآن مجید || [9]
پشتو
- مولانا مراد علی، جلال آباد افغانستان، (1917ء) کے بعد تفسیر یسیر کے نام سے شائع ہوا یہ پشتو میں پہلا مکمل ترجمہ ہے، یہ ترجمہ لفظی یا محاورہ نہیں بلکہ (ترجمانی) مفہوم کو ادا کرتا ہے۔
- مولانا محمد الیاس، پشاور پاکستان (1313ھ)، فخر التفاسیر لفظی ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ، جو دہلی سے شائع ہوا، اسی لیے عوام میں مقبول نہ ہو سکا
- مولانا عبد الحق، پشاور پاکستان، (1313ھ) لفظی اور عام فہم ترجمہ، موٹی لکھائی میں شائع ہوا، جس سے بڑی عمر کے لوگوں میں مقبول ہو گيا۔
- مولانا فضل داؤد، تہکال بالا پاکستان (1947ء) کے بعد تفسیر داؤدیکے نام سے، پہلے سترہ پارے ان کے ترجمہ کیے ہوئے ہیں باقی گل رحیم الاسماری نے ترجمہ کیے۔[10]
چینی

چینی زبان میں ترجمہ قرآن
سرائیکی
- مولانا حفیظ الرحمان حفیظ، قرآن مجید مترجم بزبان ریاستی۔
- ڈاکٹر مہر عبدالحق سومرہ، قرآن مجید ترجمہ بزبان سرائیکی۔
- خان محمد لسکانی اور رفیق نعیم لسکانی، قرآن مجید سرائیکی ترجمے نال۔
- پروفیسر دلشاد کلانچوی، سوکھے سرائیکی ترجمے والا قرآن شریف [12]
- مولانا مفتی عبد لقادر، المرجان قرآن پاک دا سرائیکی ترجمہ۔
- مولانا غلام محمد چاچڑانی، تفسیر اتالیقی بزبان سرائیکی۔
- مولانا نظام الدین نظامی، تفسیر حسینی سرائیکی (سوغات نظامی)۔
- پروفیسر ڈاکٹر، محمد صدیق شاکر، تیسرالقرآن المعروف سوکھی تفسیر۔
- ملک ریاض شاہد چنڑ، نورالایمان (قرآن پاک دا سرائیکی ترجمہ)۔[13]
سندھیسروجہ مہروک کے عہد میں، 833ء[15]
- ٓ
- ۔ ایک ہمجرتاک دیجم نارق لاہپ ے س بس ے ن یوریتم زیزعلا دبع یضاق
- نجیح بن عبد الرحمٰن السندی، ابومعشر (المتوفی 172 ھ)ء[16]
- علامہ عبد المومن میمن، 2016ء[17]
- ترجمہ قرآن، میر حسن خان تالپور، میر بھٹورو، ضلع ٹھٹھہ، 1911م۔[18]
- ترجمہ وحواشی قرآن؛ قاری امان اللہ۔ یہ حافظ فرمان علی کے اردو ترجمے کا سندھی ترجمہ ہے۔ ((1334ھ؛ 1914ء)[18]
فارسی
فارسی کے قدیم اور جدید تراجمِ قرآن کے لیے رجوع کریں: [http://fa.wikishia.net/view/فهرست_ترجمههای_فارسی_قرآن فارسی تراجم]
ہندکو
ہندی
- پادری احمد شاہ مسیحی، نےالقرآن کے نام سے مکمل ترجمہ کیا، جو پہلی بار 1915ء میں شائع ہوا۔ اس میں عربی متن شامل نہیں ہے۔
- شیخ محمد یوسف مدیر اخبار نور قادیان نے قرآن شریف کا ہندی انودلو کے نام سے کیا ،جو شائع شدہ ہے۔
- خواجہ حسن نظامی نے قرآن شریف کا ہندی ترجمہ و تفسیر کے نام سے 1928ء میں شائع کیا، اس میں عربی متن مغل پادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے ہاتھ کا لکھا ہوا عکسی شامل ہے۔
- مولانا احمد بشیرفرنگی محلی، ان ترجمہ 1947 کے بعد قرآن شریف کے نام سے شائع ہوا۔[20]
- محمد فاروق سلطان پوری، 1966ء میں شائع ہوا۔ ساتھ مختصر تفسیری حواشی شامل ہیں۔[21]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- عرفان القرآن، پہلا یونیکوڈ اردو ترجمہ قرآن از ڈاکٹر محمد طاہر القادری
- My Quran Pak
- مسلمانوں کی صرف سے پہلا انگریزی ترجمہ جو عربی متن کے ساتھ چھپا
- عبد اللہ یوسف علی کا انگریزی ترجمہ قرآن
- لیو پولڈ اسد کا انگریزی تر جمہ قرآن
- دی گلوریئس قرآن، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
- قرآن مجید کا تازہ ترین انگریزی ترجمہ
- احمدی انگریزی ترجمہ قرآن
- سیارہ ڈائجسٹ، قرآن نمبر، جلد 2، صفحہ 655
- (1 تا 4) سیارہ ڈائجسٹ، قرآن نمبر، جلد 2، صفحہ 660 تا665
- WANG Jianping (王建平) (جون 2004)۔ 试论马德新著作中的"天"及伊斯兰教和儒教关系 (Discussion of the concept of "heaven" and the relation between Islam and Confucianism in Ma Dexin's works) (in Chinese)۔ Shanghai Normal University. Retrieved 2007-02-16.
- قرآن شریف دا سرائیکی ترجمہ
- ڈاکٹر، سید مقبول حسن گیلانی، پی ایچ ڈی مقالہ با عنوان؛ قرآن کے سرائیکی تراجم کا تقابلی و تنقیدی مطالعہ، صفجہ100 تا 2006 تک،
- قرآن کا سنسکرت میں ترجمہ
- http://www.urduweb.org/mehfil/threads/تاریخ-سندھ-از-اعجاز-الحق-قدوسی۔78998/ قرآن کا پہلا سندھی ترجمہ، تاریخ سندھ از اعجاز الحق قدوسی صفحہ 285
- http://ambertajwer.blogspot.com/2013_11_01_archive.html قرآن کا پہلا سندھی ترجمہ
- http://www.urdupoint.com/pakistan/news/karachi/all/live-news-629601.html سندھی ترجمہ قرآن کی تقریب رونمائی
- http://www.nmt.org.pk/news/item/82-برصغیر-کے -شیعہ-علما-کی-تفسیری-تالیفات-ڈاکٹر-سید-زوار-حسین-نقوی۔html برصغیر کے شیعہ علما کی تفسیری تالیفات ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی
- ہندکو میں قرآن کا پہلا ترجمہ
- 1 تا 4، سیارہ ڈائجسٹ، قرآن نمبر، جلددوم، صفحہ672
- ہفت روزہ جہاں نما، لاہور۔ جلد دو، جنوری 1967
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.