بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی

سی۔ پی۔ آئی۔ ایم (انگریزی: Communist Party of India -Marxist / CPIM)، ( ہندی: بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی ) بھارت کی ایک بائیں بازو سیاسی جماعت ہے۔ یہ سی۔ پی۔ ایم۔ کے نام سے بھی معروف ہے۔ کیرالا، مغربی بنگال اور تریپورہ میں اس کے سب سے زیادہ حامی موجود ہیں۔

Communist Party of India (Marxist)
اشتمالی جماعتِ ہند (مارکسی)
ایوانِ زیریں
44 / 545
ایوانِ بالا
14 / 245
انتخابی نشان
ہتھوڑا ، ہنسوا، ستارہ
ویب سائٹ
cpim.org

تاریخ

بھارت کی مارکسی تحریک
-

  بھارتی مارکسی اشتمالی جماعت
(سی پی آئی (ایم))
  سی آئی ٹی یو   کل ہند کسان سبھا
  ڈی وائی ایف آئی   ایس ایف آئی
  کل ہند جمہوری انجمن خواتین   گن مکتی پریشد

  اے کے گوپالن
  پی کرشنا پلّا
  ای ایم ایس نمبوتیری پاڈ
  بی ٹی رنا دیوے ،   چارو مجومدار ،   جیوتی بسو
  ای ایم ایس ،   شیبداس گھوش
  ٹی ناگی ریڈی ،   پی سُندرایّہ

اشتمالیت
عالمی اشتمالی تحریک

باب:اشتمالیت

1920ء میں تشکیل کردہ غیر منقسم اشتمالی جماعت سے اشتمالی جماعتِ ہند (مارکسی) مشتق ہوئی ہے۔ 1962ء میں معتمدِ عام اجے گھوش کا انتقال ہوا تو ای ایم ایس نمبوتیری پاد معتمدِ عام کے عہدے پر اور ایس اے ڈانگے چیئرمین کے نئے عہدے پر فائز ہوئے۔ ای ایم ایس بائیں بازو کا اور ایس اے ڈانگے دائیں بازو کا حامی تھے۔ اس کے بعد اختلافِ رائے بڑھ گئیں۔ 1964ء میں غیر منقسم اشتمالی جماعت کے قومی کونسل اجلاس 31قائدین نے مقاطعہ کیا۔ یہ اشتمالی جماعتِ ہند (مارکسی) کی تشکیل کے لیے راہ ہم وار کیا۔[1]

ابتدائی زمانہ

سی۔ پی۔ ایم۔ کے ابتدائی زمانہ نہایت مشکل سے گزرا۔ قائدوں اور کارکنوں کو قید کیا گیا۔ پارٹی کی پہلی مرکزی کمیٹی جون 1966ء میں ہوئی۔ اس کمیٹی میں دوسری سیاسی جماعتوں سے گٹھ جوڑ کا فیصلہ لیا گیا۔ احتجاج کی وجہ سے اسی سال اکتوبر میں منعقدہ قومی کونسل نے موقف میں تبدیلی لائی۔ اور صرف بائیں بازو جماعتوں سے گٹھ جوڑ کا فیصلہ لیا گیا۔

اراکین

اشتمالی جماعتِ ہند (مارکسی) کے 2009ء کے اعدادوشمار کے مطابق اس کو کل ہند سطح پر 10.43 لاکھ اراکین ہیں۔ 1964ء کے زمانے میں اراکین کی تعداد 1.19 لاکھ تھی۔[1]

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. "About Us"۔ Communist Party of India (Marxist)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2011۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.