کل ہند جمہوری انجمن خواتین

کل ہند جمہوری انجمنِ خواتین یا اے آئی ڈی ڈبلیو اے (All India Democratic Womens Association) بھارت کی ایک اہم بائیں بازو تنظیمِ خواتین ہے۔ 1981ء میں اس کی تشکیل ہوئی۔ اس کے اغراض و مقاسد میں جمہوریت، مساوات، آزادیٔ خواتین وغیرہ شامل ہیں۔ خواتین کی سربلندی کے لیے ملک گیر پیمانے پر عورتوں کو منظّم کرنا، مردوزن کے امتیاز مٹانا، مساوی حقوق، آزادی وغیرہ کے لیے جدوجہد کرنا وغیرہ اس تنظیم کے اہم نظریات ہیں ۔[1]

بھارت کی مارکسی تحریک
-

  بھارتی مارکسی اشتمالی جماعت
(سی پی آئی (ایم))
  سی آئی ٹی یو   کل ہند کسان سبھا
  ڈی وائی ایف آئی   ایس ایف آئی
  کل ہند جمہوری انجمن خواتین   گن مکتی پریشد

  اے کے گوپالن
  پی کرشنا پلّا
  ای ایم ایس نمبوتیری پاڈ
  بی ٹی رنا دیوے ،   چارو مجومدار ،   جیوتی بسو
  ای ایم ایس ،   شیبداس گھوش
  ٹی ناگی ریڈی ،   پی سُندرایّہ

اشتمالیت
عالمی اشتمالی تحریک

باب:اشتمالیت
کل ہند جمہوری انجمن خواتین کا شارہ

تاریخ

10 تا 12 مارچ 1981ء کو چینئی میں منعقدہ قومی اجتماع میں کل ہند جمہوری انجمن خواتین کی تشکیل ہوئی۔ تین سال میں ایک مرتبہ اس کا قومی اجتماع ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں قومی صدر، معتمدِ عام، مرکزی ایگزیکوٹیؤ کمیٹی وغیرہ عُہدوں پر انتخاب ہوتا ہے۔

قیادت

نومبر 2007ء کے ہفتۂ اوّل میں کولکتہ میں منعقدہ آٹھواں قومی اجتماع میں محترمہ سبھاشنی علی صدر اور سُدھا سُندر رمن معتمدِ عام کے طور پر منتخب ہوئیں ۔[2] سی پی آئی ایم پولٹ بیورو رکن برندہ کارات 1993ء سے 2004ء تک اس تنظیم کا معتمدِ عام تھی۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

کل ہند جمہوری انجمن خواتین کا موقعِ حبالہ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.