خواجہ احمد عباس
خواجہ احمد عباس (پیدائش: 7 جون 1914ء - وفات: یکم جون 1987ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار، فلمی ہدایتکار، صحافی اور فلمی کہانی کار تھے۔
خواجہ احمد عباس | |
---|---|
پیدائش |
7 جون 1914 ء پانی پت، برطانوی ہندوستان |
وفات |
1 جون 1987 ء بمبئی، بھارت |
قلمی نام | خواجہ احمد عباس |
پیشہ | مصنف، فلمی ہدایتکار، ناول نگار، افسانہ نگار |
زبان | اردو، ہندی |
شہریت |
![]() |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
اصناف | افسانہ، ناول، صحافت |
نمایاں کام |
سونے چاندی کے بٹ زعفران کے پھول پاؤں میں پھول |
حالات زندگی
خواجہ احمد عباس 7 جون 1914ء میں پانی پت ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ میں تعلیم پائی۔ صحافت کا شوق میدان صحافت میں لے آیا۔ بمبئی کرانیکل کے سب ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ 1936ء میں پہلی تصنیف محمد علی شائع ہوئی۔ ایک لڑکی ان کا پہلا افسانوی مجموعہ تھا۔ متعدد افسانوی مجموعے زعفران کے پھول، پاؤں میں پھول، اندھیرا اجالا، کہتے ہیں جس کو عشق اور ڈرامے زبیدہ، یہ امرت ہے، چودہ گولیاں، انقلاب وغیرہ اور سفرنامہ مسافر کی ڈائری شائع ہوچکے ہیں۔ متعدد فلموں کے مصنف اور ڈائریکٹر بھی رہے۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.