کیٹو

کیٹو (باضابطہ نام سان فرانچیسکو دی کیٹو San Francisco de Quito) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کا دارالحکومت ہے۔ شہر شمالی ایکواڈور میں دریائے گویلابامبا (Guayllabamba river) کی وادی میں پیکنکا (Pichincha) آتش فشاں کی مشرقی ڈھلوانوں پر آباد ہے۔ سطح سمندر سے شہر کی بلندی 9300 فٹ ہے جو شہر کو دنیا کا دوسرا بلند ترین دار الحکومت بناتا ہے۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی تیرہ لاکھ ننانوے ہزار تین سو اٹھتر نفوس پر مشتمل ہے اور شہر کا رقبہ دو سو نوے مربع کلو میٹر ہے۔ کی ٹو گویاکل (Guayaquil) کے بعد ایکواڈور کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

Plaza de San Francisco, Quito

Quito

آب و ہوا

بلندی اور جگہ کی مناسبت سے کی ٹو کی آب و ہوا معتدل اور سرد ہے، جس میں سال کے دوران زیادہ تبدیلی نہیں ہوتی۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 درجے سینٹی گریڈ ہے جو رات کو کم سے کم 10 درجہ سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ شہر میں دو موسم ہوتے ہیں جو گرمی (خشکی) اور سردی (برسات) ہیں۔

تاریخ

کیٹو کی تاریخ کا آغاز خانہ بدوشوں سے شروع ہوا جنہوں نے اس علاقہ کو ایک تجارتی مرکز کے طور پر آباد کیا۔ سولہویں صدی عیسوئی کے اوائل میں علاقہ انکاز (ریاست انکا) نے فتح کیا۔ 1533ء میں ہسپانیوں کی آمد پر رومینوہوئی (Rumiñahui) انکا جنگی سپہ سالار نے شہر ہسپانیہ کے قبضہ میں دینے کی بجائے جلا دیا، جس سے قدیم شہر کے تمام آثار ملیا میٹ ہو گئے۔

نگار خانہ

TelefériQo
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.