مصطفیٰ اول
مصطفیٰ اول، پورا نام مصطفیٰ اول ابن محمد ثالث ابن مراد خاں ثالث۔ خلافت عثمانیہ کا پندرہواں حکمران۔ سلطان احمد نے اپنی وفات کے وقت 7 (سات) لڑکے چھوڑے جن میں سے 3 (تین) تخت نشین ہوئے لیکن مصطفیٰ اول کو سلطان احمد اپنا جانشین کرگیا تھا۔ اب تک 14 (چودہ) پشتوں سے خلافت عثمانیہ کی وراثت باپ سے بیٹے کو منتقل ہوتی تھی۔ یہ پہلا اتفاق تھا کہ بیٹے کی بجائے بھائی وراست تخت ہوا۔[3] یہ اس لیے ہوا کیونکہ سلطان احمد کا بیٹا عثمان اس وقت کم عمر تھا۔[4]
مصطفیٰ اول | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ترکی میں: مصطفى اول) | |||||||
![]() | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 17 اکتوبر 1592 استنبول | ||||||
وفات | 20 جنوری 1639 (47 سال)[1] استنبول [2] | ||||||
مدفن | استنبول | ||||||
شہریت | ![]() | ||||||
والد | محمد ثالث | ||||||
والدہ | عالمہ سلطان | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | عثمانی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت عثمانیہ | |||||||
دفتر میں 22 نومبر 1617 – 26 فروری 1618 | |||||||
| |||||||
سلطان سلطنت عثمانیہ | |||||||
دفتر میں 20 مئی 1622 – 10 ستمبر 1623 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | حاکم | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ترک زبان | ||||||
دستخط | |||||||
مصطفیٰ اول کی عمر زیادہ تر حرم میں گزری تھی، اس وجہ سے ضعیف العقل اور امور سلطنت سے بے خبر تھا۔ مصطفیٰ کی نااہلیت کے واضح ہو جانے کے بعد امرا سلطنت نے یہ حال دیکھ کر اس کو تین ماہ بعد 16 فروری 1618ء کو تخت سے اتار کر سلطان احمد کے 14 سالہ بڑے بیٹے عثمان خان کو تخت پر بٹھا دیا۔[3] انکشاریہ کی سعی کو اس واقعہ میں زیادہ دخل تھا۔[4] 1617ء سے 1618ء تک خلافت عثمانیہ کی باگ ڈور سنبھالنے والا سلطان تھا۔ وہ 1591ء کو مانیسا میں پیدا ہوا اور 20 جنوری 1639ء کو توپ کاپی محل، استنبول میں وفات پائی۔ وہ محمد سوم کا بیٹا تھا۔ ان کی والدہ سلطان عالمہ سلطان تھیں۔
حوالہ جات
![]() |
ویکی کومنز پر مصطفیٰ اول سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
مصطفیٰ اول پیدائش: 1591 وفات: جنوری 20, 1639 | ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل احمد اول |
سلطان سلطنت عثمانیہ نومبر 22, 1617 – فروری 26, 1618 |
مابعد عثمان ثانی |
ماقبل عثمان ثانی |
سلطان سلطنت عثمانیہ مئی 20, 1622 – ستمبر 10, 1623 |
مابعد مراد رابع |
مناصب سنت | ||
ماقبل احمد اول |
خلیفہ نومبر 22, 1617 – فروری 26, 1618 |
مابعد عثمان ثانی |
ماقبل عثمان ثانی |
خلیفہ مئی 20, 1622 – ستمبر 10, 1623 |
مابعد مراد رابع |
سانچہ:عثمانی شجرہ نسب