محمد شریف خان پونچھ والے

استاد محمد شریف خان پونچھ والے (انگریزی: Sharif Khan Poonchwaley) (پیدائش: 1926ء — وفات: 26 مئی 1980ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ستار نواز اور موسیقارتھے۔

استاد محمد شریف خان پونچھ والے
معلومات شخصیت
پیدائش 1926ء
ضلع پونچھ، بھارت  
وفات مئی 26، 1980(1980-05-26)ء
لاہور  
مدفن میانی صاحب قبرستان  
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ موسیقار  
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

حالات زندگی

محمد شریف خان پونچھ والے 1926ء کو ضلع حصار، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1]۔[2]۔ ان کے والد استاد رحیم بخش مہاراجا پونچھ کے موسیقی کے استاد تھے۔ ان کی زندگی کا ابتدائی زمانہ پونچھ میں گزرا اس لیے پونچھ سے ان کی نسبت ان کے نام کا حصہ بن گئی۔[2]

استاد محمد شریف خان کو ابتدا ہی سے ستار بجانے کا شوق تھا۔ ان کے والد اور اساتذہ نے بھی انہیں موسیقی کی تعلیم دینے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ وہ ستار کے علاوہ وچتروینا بھی کمال مہارت اور پختگی کے ساتھ بجاتے تھے۔ انھوں نے کئی راگ بھی ایجاد کیے تھے۔ اسی باعث انہیں استاد کا مرتبہ حاصل تھا۔[2]

اعزازات

حکومت پاکستان نے استادمحمد شریف خان پونچھ والے کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 14 اگست، 1965ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]

وفات

محمد شریف خان پونچھ والے 26 مئی، 1980ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.