علی رضادریشک

بیرسٹر علی رضا خان دریشک ولد سردار نصراللہ خان دریشک 9اکتوبر 1977 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے 1998 میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔2000 میں یونیورسٹی آف لندن برطانیہ سے ایل ایل بی( آنرز)کیا اور لنکنزان ،برطانیہ سے 2004 میں بار ایٹ لاء کیا ۔ آپ کے والد موجودہ ایم پی اے ہیں ،1972-93کے دوران متواتر پانچ دفعہ بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خدمات سرانجام دیں اور وزیر برائے اریگیشن اینڈ پاور ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، قانون و پارلیمانی امور فرائض سرانجام دئیے ۔1997-99 اور پھر 2002-07میں رکن قومی اسمبلی رہے ۔آپ کے بھائی سردار حسنین بہادر دریشک 2002-07رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور وزیر خزانہ فرائض سرانجام دیئے ۔ آپ وکالت پیشہ ہیں جو 2005-08میں ضلع ناظم راجن پور رہے اور میاں محمد شہباز شریف کی خالی کردہ نشست پر22اگست 2013 کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ برطانیہ ، ایران ،شام ،سعودی عرب اور برازیل کاسفر کر چکے ہیں ۔ علی رضا دریشک سابق چیف وہب نصر اللہ خان دریشک کے فرزند ہیں۔ مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے 2006ء میں راجن پور کے ضلعی ناظم بنے 2014ء میں حلقہ حلقہ پی پی۔247 راجن پور 1 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن پنجاب (پاکستان) اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔

حوالہ جات

     یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.