شعیرہ
شعیرہ جَو کا دانہ یہ چوڑائی کے لحاظ سے لمبائی کا پیمانہ اور وزن اور ثقل کے لحاظ سے اوزان کا پیمانہ و معیار ہے۔
لغوی معنی
شعیرہ شعیر کا واحدہے ترگھاس کی قبیل سے سردیوں میں دانے دار چارے والا پودا ہے یہ غذا میں گندم سے کم حیثیت کا ہے[1]
اصطلاحی معنی
درمیانے درجے کا جوکی چوڑائی کو شعیرہ کہا جاتا ہے جب اس کا پیٹ دوسر جو کی پشت سے لگا ہو یہ انگلی کا پیمانہ ہے اس کی مقدار فقہا کے نزدیک خچر کے 6 بالوں کی چوڑائی ہے[2]
بطور پیمانہ
جو درہم ،مثقال اور قیراط کا پیمانہ ہے اور مراد اوسط درجے کا جو ہے جس کے دونوں کنارے کاٹ دیے گئے ہوں شرعی درہم کے قیراط میں پانچ دانوں کا اعتبار ہے
شرعی استعمال
فقہا کے ہاں براہ راست استعمال نہیں البتہ اوزان اور لمبائیوں کے لیے اسے معیار قرار دیتے ہیں اس میں غذائی اور مالی قیمت والا عنصر رکھتا ہے کھیتی کی زکوۃ صدقہ فطر اور نفقہ میں اس کا ذکر ملتا ہے[3]
حوالہ جات
- المعجم الوسیط
- فتاوی شامی
- موسوعہ فقہیہ ،جلد38 صفحہ 340، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.