گندم

گندم دنیا بھر میں اگائی جانے والی فصل ہے۔ یہ گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2007ء میں پوری دنیا کی گندم کی پیداوار تقریباً 607 ملین ٹن رہی، جس کی رو سے یہ مکئی اور چاول کے بعد دنیا میں پیدا ہونے والی تیسری بڑی فصل ہے۔ گندم کا بیج خوراک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے پیس کر آٹا تیار ہوتا ہے، جس سے روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، دلیہ، پاستہ، نوڈل وغیرہ تیار ہوتے ہیں۔ گندم کے بیج کے خمیر سے نشاستہ، بیئر، شراب اور حیاتیاتی ایندھن بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ گندم کے پودوں کا استعمال پالتو جانوروں کے چارے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تھریشر کے لیے تیار خشک گندم
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

گندم

گندم

جماعت بندی
مملکت: نباتات
غير مصنف: پھولدار پودے
غير مصنف: یک دالہ
غير مصنف: Commelinids
طبقہ: Poales
خاندان: Poaceae
الأسرة: Pooideae
القبيلة: Triticeae
جنس: Triticum
L.

References:
  Serial No. 42236 ITIS 2002-09-22

[[file:|16x16px|link=|alt=]] 

کاشت

گندم کی کاشت موسم سرما کی آمد کے وقت کی جاتی ہے اور موسم گرما کی ابتدا میں اس کی فصل تیار ہو جاتی ہے۔ گیہوں کا استعمال دنیا کے تمام ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں کیا جاتا ہے

آٹا

گندم کا سب سے زیادہ استعمال، اسے پیس کر کیا جاتا ہے۔ گیہوں کو پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس آٹے کی روٹی اور دیگر کھانے کی چیزیں بنائی جاتی ہے۔

دلیہ

آدھے پیسے ہوئے (دررے ہوئے) گیہوں کو پانی یا دودھ میں ابال کر دلیہ بھی بنایا جاتا ہے جو صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

گندم یا گیہوں

گندم کو بہت سارے علاقوں میں گیہوں بھی کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

بین الاقوامی گندم پیداوار شماریات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.