خالد مشعل

خالد مشعل 1956ء میں فلسطین کے مشہور شہر سلواد قضاء رام اللہ میں پیدا ہوئے- 1967ء میں وہ کویت گئے اور 1990ء میں خلیج کے بحران تک وہیں رہے تھے-

تعلیم

خالد کی ابتدائی تعلیم سلواد میں ہوئی- وسطانوی، فوقانی اور اعلٰی تعلیم کویت میں حاصل کی- کویت یونیورسٹی سے انہوں نے طبیعیات میں بی اے آنرز کیا- اسی جامعے میں فلسطینی طلبہ کے اسلام پسند حلقے اور وہاں کے فلسطینی طلبہ کی یونین کی سرگرمیوں کی قیادت بھی وہ کرتے رہے-

نجی زندگی

1981ء میں خالد کی شادی ہوئی- ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں- مسئلہ فلسطین کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ساتھ کویت میں اپنی رہائش کے دوران فزکس کے استاد کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرتے رہے- اردن آنے کے بعد سیاسی شعبے کے لیے اپنی خدمات وقف کیے رکھیں-

تحریکی خدمات

خالد حماس کے تاسیسی رکن اور سیاسی مشیر رہے ہیں- 1996ء میں وہ سیاسی شعبے کے صدر منتخب ہوئے تھے- 25ستمبر 1997ء کو اسرائیلی انٹلی جنس کے کارکنوں نے خالد پر قاتلانہ حملہ کیا جو ناکام ہو گیا- اس حملے کی ناکامی کے نتیجے میں تحریک حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی رہائی عمل میں آئی-[1]

حوالہ جات

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.