حوثی

تحریک انصار اللہ یا حوثی جماعت یمن کے زیدی شیعوں (جن کے نظریات شیعہ کی نسبت اہل سنت کے قریب ہیں۔[14]) کی ایک تحریک ہے، جو دين و سياست دونوں ميں حزب اللہ کے نقش قدم پر چلتی ہے، جبکہ ان کے کچھ افکار رافضیوں سے بھی ملتے ہیں۔

حوثی
الحوثيون
یمن میں حوثی بغاوت، یمنی انقلاب، اور شامی خانہ جنگی[1] میں شریک
حوثیوں کا لوگو جس میں درج ہے اللہ ہی سب سے بڑا ہے، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، یہود پر لعنت، اسلام فتحیاب ہو.
متحرک 1994–تاحال (مسلح از 2004ء)
نظریات زیدیہ اسلام[2]
شہنشاہیت مخالف[3]
صیہونیت مخالف
گروہ حوثی، حلیف صعدہ کے زیدی قبائل
رہنماہان
صدر دفتر صعدہ، یمن
کاروائیوں کے علاقے
قوت 100,000 جنگجو[4]
اتحادی

ملک کے اتحادی

غیر ملکی اتحادی

مخالفین

ملک کے مخالفین

غیر ملکی مخالفین

لڑائیاں اور جنگیں

یمن میں حوثی بغاوت

  • Operation Scorched Earth
  • Operation Blow to the Head
  • Battle of Sa'dah
  • Siege of Dammaj
  • Battle of Sana'a
  • Yemeni coup d'état
شامی خانہ جنگی[12][13]
ویب سائٹ http://www.ansarallah.net

تحریک کے زعیم اول حسین بدر الدین الحوثی جس نے حکومت یمن اور اپنے حمایتیوں کے درمیان اختلافات کو ہوادے کر فتنہ کھڑا کیا تھا، کی طرف نسبت کی وجہ سے انہیں حوثی کہا جاتا ہے، جبکہ خود ان کا اپنی تنظیم کے لیے تجویز کردہ نام ’’ الشباب المومن ’’ ہے۔

ابتدائی معلومات

اس جماعت کا سن تأسیس 1991ء ہے اور اس کے بانی بدر الدبن بن أمیر الدین الحوثی جو زیدی شیعوں کے اس وقت کے کبار علما میں سے تھا، جارودی المذہب تھا، ابو بکر، عمر، عائشہ رضی اللہ عنہم کے نام کے ساتھ ’’ رضی اللہ عنہم ’’ لکھنا جائز نہیں سمجھتا تھا۔ اسی طرح کسی صحابی اور خلفاء کو برا بھلا کہنا بھی جائز نہیں سمجھتا تھا۔

اس کے علاوہ اپنی تالیفات کے اندر صحیحین وغیرہ حدیث کی کتابوں پر بھی حملہ آور ہوا اور امام بخاری و مسلم کو بادشاہوں کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ بولنے والے ’’ ملاؤں ’’ میں شمار کیا ۔

مقصد تاسیس

اس تنظیم کا مقصد صعدہ وغیرہ اور یمن کے دیگر علاقوں میں زیدی علما کو ایک پرچم تلے اکٹھا اور اس وقت کی ایک اور زیدی تنظیم ’’ حزب الحق ’’ کی حمایت کرنا تھا۔ لیکن جلد ہی بدر الدین نے ’’ حزب الحق ’’ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، جس کا سبب دونوں تنظیموں میں منہجی اور انتظامی قسم کے اختلافات تھے، کیونکہ حوثی لوگ، رافضیوں کے اعتقادات کی جانب بھی کچھ مائل تھے۔

اور یوں 2000ء میں حوثی تحریک ایک مستقل حیثیت سے سامنے آئی۔ بدر الدین کے بعد اس کے بیٹے عبدالملک حوثی نے قیادت سنبھالی ۔ اور تحریک کا دائرہ کار ’’ صعدہ ’’ سے بڑھ کر یمن کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔

اہم سرگرمیاں

  1. جمعے کے بعد مساجد و مراکز میں اسرائیل اور امریکا کی بزعم خود مخالفت میں پرچم لہرانا ۔
  2. فلسطین اور یہودیوں کے معاملے کو زیر بحث لانا ۔
  3. ملک کے اندر نرخوں کی زیادتی ،معاشی بحران اور غریب و مساکین کے حقوق کا سہارا لیتے ہوئے امن و امان کی صورت کو بگاڑنے کی کوشش کرنا۔[حوالہ درکار]
  4. اسلامی تاریخ کے نازک ادوار کو زیر بحث لاکر لوگوں میں تفرقہ بازی کو ہوا دینا اور ’’ آل بیت ’’ کی محبت و نصرت کے بہانے لوگوں میں نفرتیں پھیلانا۔[حوالہ درکار]
  5. مختلف دینی مناسبات مثلا عید غدیر اور یوم عاشوراء پر میں ایسی مصروفیات سر انجام دینا جن سے قوت بازو اور چیلنج نمایاں ہو۔[حوالہ درکار]
  6. وہابیوں، سلفیوں کے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کرنا۔

سرکردہ افراد

  • بدر الدین الحوثی (بانی)
  • (بیٹا) حسین بن بدر الدین الحوثی (روحانی پیشوا 2004ء میں قتل ہوا)
  • (بیٹا) یحیی بن بدر الدین الحوثی (شعبہ تعلقات عامہ)
  • (بیٹا) عبد الملک بن بدر الدین الحوثی (موجودہ پیشوا)

حالات

یمن کے صعدہ علاقے سے یہ تحریک امام خمینی کے اسلامی انقلاب کے بعد شروع ہوئی، ابتدا میں اس کا نام "شباب مؤمن" تھا، اسے بعد میں "انصار اللہ" کا نام دیا گیا، ابتدائی طور پر اس تحریک میں صرف نوجوانوں کی عملی و علمی تربیت کا اہتمام کیا جاتا تھا، جو بعد میں عسکری تربیت اور مشقوں میں تبدیل ہو گئی، پھر حکومت سے اپنے مطالبات بزور طاقت منوانا شروع کیے اور اختلاف بڑھتا گیا، حتی کہ اپنے ہی ہم مذہب صالح عبد اللہ (سابق یمنی صدر) کے 32 سالہ طولانی دور کا خاتمہ بھی کر دیا۔

پھر منصور ہادی عبد ربہ عبوری صدر بنے جو ان کے مذہب سے نہیں ہیں، اب کی بار سابقہ صدر نے اپنے 32 سالہ اثر و رسوخ کو استعمال کیا اور موجودہ صدر کے بارے میں بغاوت شروع کی اور معاملہ یہاں تک آ پہنچا کہ ان حوثیوں نے حرمین شریفین پر قبضہ کا عندیہ دے دیا۔[حوالہ درکار]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Solomon, Ariel Ben (31 مئی 2013)۔ "Report: Yemen Houthis fighting for Assad in Syria"۔ The Jerusalem Post۔ مورخہ 31 مئی 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "What is the Houthi Movement?"۔ Tony Blair Faith Foundation۔ 25 ستمبر 2014۔ مورخہ 6 اکتوبر 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. interview with Scott Rickard "Houthis fighting 'Western imperialism"۔ Press TV۔ جنوری 13, 2014۔ مورخہ 13 جنوری 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. Almasmari, Hakim (10 اپریل 2010)۔ "Editorial: Thousands Expected to die in 2010 in Fight against Al-Qaeda"۔ Yemen Post۔ مورخہ 3 مارچ 2011 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "Syrian regime coordinates military training with Yemeni Houthis"۔ ARA News۔ 9 مارچ 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2015۔
  6. "North Korea's Balancing Act in the Persian Gulf"۔ 17 اگست 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2015۔ North Korea's military support for Houthi rebels in Yemen is the latest manifestation of its support for anti-American forces.
  7. "Putin's Latest Moves: The Military Alliance Among Iran, Hezbollah And Russia In Syria Could Spread To Yemen"۔ International Business Times۔ 25 ستمبر 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2015۔ Moscow is now supporting the Tehran-backed Houthi rebels who are fighting forces loyal to the U.S.-supported exiled president.
  8. "Source: Hezbollah, Iran helping Hawthi rebels boost control of Yemen's capital"۔ Haaretz۔ 27 ستمبر 2014۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2015۔
  9. Al-Qaeda Announces Holy War against Houthis
  10. "Islamic State leader urges attacks in Saudi Arabia: speech"۔ Reuters۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2015۔
  11. "وجود الحوثيين في النجف يثير أزمة بين الرئيس اليمني والتيار الصدري"۔ الاهرام الرقمى۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2014۔
  12. ARIEL BEN SOLOMON (31 مئی 2013)۔ "Report: Yemen Houthis fighting for Assad in Syria"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جون 2013۔
  13. زیدیہ#اہل سنت سے مطابقت
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.