بجرنگ دل
بجرنگ دل (انگریزی: Bajrang Dal) ایک مذہبی تشدد پسند اور عسکریت پسند تنظیم ہے۔[1] یہ وشو ہندو پریشد کی یوتھ ونگ ہے اور اس کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے۔[2] تنظیم ہندوتوا اور ہندو قومیت کے نظریے پر مبنی ہے۔[3][4] اس کی بنیاد 1 اکتوبر 1984ء کو اتر پردیش میں رکھی گئی تھی اور اب یہ ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔[5] البتہ یہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں زیادہ سرگرم ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی شاخوں کی طرح اس کی بھی اکھاڑا ہوتی ہے۔ فی الحال کل اکھاڑے تقریباً 2500 ہیں۔ بجرنگ نام ہندو مت کے بھگوان ہنومان کے نام پر پڑا جسے بجرنگ بلی کہا جاتا ہے۔ بجرنگ دل کا نعرہ ‘سیوا،سوراکسا، سنسکریتی‘ یعنی خدمت، تحفظ اور تہذیب ہے۔ بجرنگ دل کے اہم منصوبوں میں ایودھیا میں رام جنم بھومی، متھرا میں کرشن جنم بھومی اور وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کی تعمیر ہے۔ ان تینوں مقامات کو ہندو مت میں مقدس عبادت گاہوں کا درجہ دیا جاتا ہے۔ دیگر منصوبہ جات میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی، اشتمالیت اور مسیحی مشنری سے ہندو مذہب کے ماننے والوں کو بچانا اور گاو کشی پر روک لگانا ہے۔
बजरंग दल | |
شعار | "خدمت، تحفظ اور تہذیب" |
---|---|
قیام | 8 اکتوبر 1984 |
قسم | وشو ہندو پریشد کی ایک مخصوص تنظیم |
قانونی حیثیت | فعال |
صدر مقام | نئی دہلی، بھارت |
Region served | بھارت |
دفتری زبان | ہندی زبان |
Head | راجیش پانڈے |
Parent organisation | وشو ہندو پریشد |
ویب سائٹ | Bajrang Dal |
حوالہ جات
- دیکھیے:
- Christophe Jaffrelot (2010)۔ Religion, Caste, and Politics in India (انگریزی زبان میں)۔ Primus Books۔ صفحات xxiii۔ آئی ایس بی این 9789380607047۔
- Chetan Bhatt۔ Hindu Nationalism: Origins, Ideologies and Modern Myths۔ Berg Publishers۔ صفحہ 199۔ آئی ایس بی این 978-1-85973-348-6۔
- Keith Watson؛ William I. Ozanne۔ Education and Religion: Global Pressures, Local Responses۔ Routledge۔ صفحہ 101۔
Bajrang Dal, the paramilitary youth wing
- Judith Whitehead۔ Development and Dispossession in the Narmada Valley۔ Pearson۔ صفحہ 166۔ آئی ایس بی این 9789332506503۔
Vishwa Hindu Parishad, its cultural organization, and the Bajrang Dal, the paramilitary youth wing
- Abdul Gafoor Abdul Majeed Noorani۔ The RSS and the BJP: A Division of Labour۔ LeftWord Books۔
'paramilitary wing' of the VHP: 'Bajrang Dal
- Timothy Lubin, Donald R. Davis Jr, Jayanth K. Krishnan۔ Hinduism and Law: An Introduction۔ Cambridge University Press۔ صفحہ 236۔
Like the Bajrang Dal, the Durga Vahini plays a paramilitary role
- Sonia Corrêa، Rosalind Petchesky, Richard Parker (2008)۔ Sexuality, Health and Human Rights (انگریزی زبان میں)۔ Routledge۔ صفحہ 348۔ آئی ایس بی این 978-1-134-26666-1۔
Bajrang Dal(the paramilitary wing of the VHP)
- P. M. Joshy؛ K. M. Seethi (2015-10-08)۔ State and Civil Society under Siege: Hindutva, Security and Militarism in India (انگریزی زبان میں)۔ SAGE Publications India۔ صفحہ 119۔ آئی ایس بی این 9789351503835۔
- David Ludden (1996-04-01)۔ Contesting the Nation: Religion, Community, and the Politics of Democracy in India (انگریزی زبان میں)۔ University of Pennsylvania Press۔ صفحہ 47۔ آئی ایس بی این 0-8122-1585-0۔
- Anand، Dibyesh (2007). "Anxious sexualities: Masculinity, nationalism and violence". The British Journal of Politics & International Relations 9 (2): 257–269. doi: .
- Rajeev Deshpande (30 ستمبر 2008)۔ "Bajrang Dal: The militant face of the saffron family?"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-09-30۔
- "Dal v state"۔