محمد بن حسن شیبانی

امام محمد بن حسن شیبانی پورا نام ابو عبد اللہ محمد بن حسن بن فرقد شیبانی، امام ابو حنیفہ کے شاگرد اور مشیر خاص تھے۔امام ابو یوسف کے بعد آپ جید شاگرد تھے۔ استاد کے نظریات کو تدوین کرنے میں ان کی محنت بھی شامل تھی۔ فقہ حنفی کے اولین مرتب،جو امام محمد کے نام سے مشہور ہیں۔

محمد بن حسن شیبانی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 750 [1] اور سنہ 749 [2] 
واسط  
وفات 805 عیسوی
رے  
مذہب اسلام
عملی زندگی
استاذ ابو حنیفہ ، ابو یوسف ، مالک بن انس  
تلمیذ خاص محمد بن ادریس شافعی  
پیشہ فقیہ ، قاضی  
پیشہ ورانہ زبان عربی [3] 
شعبۂ عمل فقہ  
مؤثر ابوحنیفہ
باب اسلام

نسب

محمد بن حسن بن عبد اللہ طاؤس بن ہرمز ملک بنی شیبان۔

شیبان کی نسبت

نسبت شیبان کے متعلق مختلف آراء ہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ قبیلہ کی طرف نسبت ہے اور بعض محققین کے نزدیک نسبت ولائی ہے کیونکہ آپ کے والد بنو شیبان کے غلام تھے۔

پیدائش

اصل میں ان کا قریہ حرستا ہے یہ غوطہ دمشق کے قریب ہے جبکہ ان کی پیدائش واسط میں ہوئی اور زیادہ زندگی كوفہ میں گزاری۔

سنہ ولادت

ان کا سنہ ولادت 132ھ یا 135ھ ہے۔

اساتذہ کرام

یہ امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کے شاگر د تھے ان کی وفات کے بعد امام ابو یوسف سے تربیت حاصل کی جبکہ امام مالک کے درس میں بھی حاضری دیتے تھے۔ دیگر اساتذہ میں مسعر بن کدام،سفیان ثوری،عمر بن فدا اور مالک بن مغول بھی اساتذہ میں شامل ہیں۔

تصنیفات

ان کی بہت سی تصنیفات فقہ اور اصول فقہ پر ہیں

وصال

189ھ میں جب عمر 58 سال کی ہو گئی رے کے مقام نبویہ نامی بستی میں انتقال ہوا[4]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12990402n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119171716 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  3. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12990402n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. کتاب الآثار صفحہ 19مکتبہ اعلی حضرت لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.