الزيادات

الزیادات امام محمد بن حسن شیبانی کی کتاب ہے جو ظاہر روایت کی 6 کتابوں میں بھی شامل ہے۔
الجامع الكبير میں جو مسائل رہ گئے تھے انہیں امام محمد نے الزیادات کے نام سے مرتب کیا اور جو مسائل الزیادات میں سے بھی رہ گئے انہیں زیادات الزیادات کے نام سے مرتب کیا [1]

سبب تصنیف

سبب تصنیف میں کئی قول ہیں

  • 1۔ امام محمد امام ابو یوسف کی تقریرات (امالی) لکھا کرتے ایک دن ان کی زبان سے یہ بات نکل گئی کہ ان مسائل کی تخریج میں محمد کو دشواری پیش آتی ہے۔ امام محمد نے یہ کتاب لکھی اور ہر مسئلے میں اپنے استخراج کردہ تفریعات بیان کیں اور اس کا نام زیادات رکھا یعنی امام ابو یوسف کے لکھوائے ہوئے پر اضافہ ہیں۔
  • 2۔ جب آپ جامع الکبیر کی تصنیف سے فارغ ہوئے تو کچھ مسائل آپ کو یاد آئے اس جامع الکبیر میں بیان نہ کر سکے تو انہیں زیادات میں جمع کر دیا پھر کچھ اور مسائل یاد آئے جنہیں زیادات الزیادات میں جمع کر دیا
  • 3۔ امام محمد کے صاحبزادے امام ابو یوسف کی تقریرات لکھا کرتے تھے آپ نے انہیں اصل قرار دیکر مزید تفریعات بیان کر دیں اور ان ابواب کو مکمل کر دیا

امام قاضی خان، ابوحفص سراج ہندی اور ابن نجیم نے اس کی شرح لکھی حاکم شہید نے اس کی مختصر اصول الزیادات لکھی[2]

حوالہ جات

  1. قاموس الفقہ، جلد اول صفحہ 379، خالد سیف اللہ رحمانی، زمزم پبلشر کراچی
  2. مؤطا امام محمد ،امام محمد بن حسن شیبانی، صفحہ 37، فرید بکسٹال لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.