احمد نگر چٹھہ
احمد نگر چٹھہ (انگریزی: Ahmed Nager Chatha) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1] احمد نگر چٹھہ [2]پاکستان کے ضلع گوجرانوالہ اور تحصیل وزیر آباد کا ایک گاؤں ہے جو گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے تقریباً 30 منٹ کی ڈرایونگ کے فاصلے پر واقع ہے۔ گاؤں کی آبادی 99% مسلمانوں پر مشتمل ہے اور عام بول چال کی زبان پنجابی ہے مگر تقریباً تمام لوگ اردو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ تعلیم یافتہ افراد آسانی کے ساتھ انگلش بول اور سمجھ سکتے ہیں۔
احمد نگر چٹھہ | |
---|---|
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع گوجرانوالہ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ذریعۂ معاش
لوگوں کی اکثریت زراعت کے پیشے سے وابستہ ہے لیکن اچھی خاصی تعداد بزنس اور گھریلو صنعت سے بھی وابستہ ہے۔
تعلیم
شرح خواندگی تقریباً %100 ہے اور گاؤں میں لڑکے اورلڑکیوں کے لیے پرائمری اور ہائی اسکول موجود ہیں۔ گورئمنٹ ہائی اسکول احمد نگر سے تعلیم یافتہ نوجوان ملک اور بیرون ملک اچھی اور اعلی بنیادی ملازمتوں پر فائز ہیں۔ اور یہ اسکول شاندار اور اعلیٰ تعلیمی روایات کا حامل ہے۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Ahmed Nager Chatha"۔
- عمیر احمد (جنوری 2 ، 2019۔)۔ "احمد نگر چٹھہ ، تحصیل وزیرآباد ، ضلع گوجرانوالہ ، پنجاب ، پاکستان"۔ یوتھ انٹرنیشنل اخبار۔ یوتھ انٹرنیشنل۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2019۔ zero width space character in
|title=
at position 17 (معاونت); Check date values in:|date=
(معاونت)