یجر وید

یجر وید سناتن دھرم کا ایک اہم مقدس وید ہے۔ یہ چار ویدوں میں سے ایک ہے۔ اس میں یگّ کی اصل رسومات تحریر ہیں اور منتر کے الفاظ ہیں۔ یجر وید (یجس+وید) یہ ہندومت کے چار پاک ترین اہم مقدس کتب میں سے ایک ہے۔ یجر وید لفظی لحاظ سے مقدس کتاب ہے۔ یگّ میں کہے جانے والے لفظی منتروں کو ‘یجس’ کہا جاتا ہے۔ یجس کے نام پر ہی وید کا نام یجر وید پڑا ہے۔ یجر وید کے روحانی منتر رگ وید یا اتھر وید سے لیے گئے ہیں۔[1]

ویدوں کا 19 ویں صدی کا مخطوطہ

یہ نثر و نظم ہر دو حصوں پر مشتمل ہے۔ اس میں تلاوت کے آداب اور رسومات کے طور طریق کا تذکرہ ہے، ضخامت کے اعتبار سے یہ رگ وید کا دو تہائی حصہ ہے اس میں قربانی، یگیہ میں استعمال ہونے والے منتر اور یگیہ منعقد کرنے کا طریقہ مذکور ہے۔

حوالہ جات

  1. یجر وید | بھارت کوش پر دیکھیں
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.