طغرل بیگ
طغرل بیگ، پورا نام رکن الدین ابوطالب محمد بن میئکائیل (4 ستمبر 990ء سے 1063ء) (ترک زبان میں:Tuğrul) سلجوقی سلطنت کا پہلا سلجوق سلطان۔ طغرل نے عظیم یوریشیائی اسٹیپس کے ترک جنگجوؤں کو اکھٹا کرکے ایک متحد قبائل بنا دیا اور ان سب لوگوں کا حسب نسب صرف ایک خاندان سلجوقہ سے ملا دیا اور مشرقی ایران کی جنگ میں ان کی قیادت بھی کی۔ سلجوقی سرداروں میں طغرل بیگ، چغری بیگ، ابراہیم انیال اور قتلمش قابل ذکر ہیں، جو ہمیشہ اپنی سلطنت کو وسیع کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے تھے۔ لیکن ان میں سے ہر کوئی اپنی اپنی ذات کے لیے سرگرم رہتا تھا۔ ان میں طغرل بیگ کو فوقیت حاصل رہی۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ترکمانی میں: Togrul beg)،(فارسی میں: رکنالدین طغرلبک بن سلجوق) | |||||||
![]() | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
تاریخ پیدائش | سنہ 990 | ||||||
وفات | 4 ستمبر 1063 (72–73 سال) تجریش | ||||||
شہریت | سلجوقی سلطنت | ||||||
خاندان | سلجوق خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
سلجوقی سلطنت کا سلطان | |||||||
دفتر میں 1037 – 4 ستمبر 1063 | |||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | عسکری قائد | ||||||
پہلے پہل جرجان اور طبرستان کے زیاریوں نے سالانہ خراج ادا کرنے کی شرط پر اس کی اطاعت قبول کی۔ قزوین اور ہمزان نے بھی سلاجقہ کی حکومت تسلیم کرلی اور اصفہان حکمراں فرامرز نے بھی ایک خطیر رقم کی ادائیگی قبول کرلی۔ بعد ازاں فرامرز کے بدلنے پر اس نے اصفہان پر قبضہ کر لیا اور دوسرے علاقوں پر قبضہ کرتا ہوا بغداد تک جا پہنچا اور خلیفہ کی بیٹی سے شادی کی۔ طغرل بیگ جب نیشاپور میں داخل ہوا تو اس کا نام خطبہ میں پڑھا گیا۔
اس کا امتقال ستر (70) سال کی عمر میں 8 رمضان 455ھ کو الری میں ہوا۔