صوبہ گیلان

صوبہ گیلان اور جیلان (فارسی: اُستان گیلان، انگریزی: Gilan Province) ایران کے تیس صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے۔ جو آذر بائیجان کے ساتھ واقع ہے۔ بحیرہ کیسپین بحیرہ خزرکے مغربی ساحل اور کوہ البرز کے درمیان نشیب میں واقع ہے۔ قدیم زمانے میں گیلان کے پہاڑی علاقے کو دیلم اور وہاں کے لوگوں کو دیلمان کہا جاتا تھااس کا بحیرہ کیسپین کے ساتھ کا علاقہ غیر صحت بخش ہے۔ جہاں دلدلیں بہت ہیں۔ جنوبی حصہ بتدریج بلند ہوتا گیا ہے اور اس کی آب و ہوا صحت بخش ہے۔ یہاں جنگل بہت ہیں جن میں جانور بکثرت پائے جاتے ہیں۔ لوگ ایرانی النسل اور فارسی بولتے ہیں۔ جیلان نام کا ایک گاؤں بغداد کے پاس بھی ہے۔ مشہور بزرگ عبد القادر جیلانی یہیں کے رہنے والے تھے۔ یہاں سے سفر کر کے بغداد علم حاصل کرنے گئے تھے۔[1]

صوبہ جیلان
اُستان گیلان
صوبہ
ملک  ایران
دارالحکومت رشت
آبادی (2006)
  کل 2,404,861
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
  گرما (گرمائی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)

حوالہ جات

  1. شرح کلام جامی ڈاکٹر شمس الدین،صفحہ 1119،مشتاق بک کارنرلاہور

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.