اسماعیل تارا
اسماعیل تارا ایک پاکستانی مزاحیہ اداکار ہے۔[1] جنہوں نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ ففٹی ففٹی سے ان کی شہرت ہوئی۔[2]نگار ایوارڈز برائے مزاحیہ اداکار کئی بار ملا۔
اسماعیل تارا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 نومبر 1949 (عمر 63) کراچی |
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، مزاحیہ اداکار |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
ابتدائی حالات
1980ء سے فن اداکاری سے وابستہ ہیں ۔
فنّی سفر
اسماعیل تارا کی اداکاری کی دنیا میں وجہ شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی ہے۔ جس میں انہوں نے اداکاری کے علاوہ بعض خاکے بھی لکھے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر بہاری لہجے میں منوا اور ببوا کے لازوال کردار تخلیق کیے۔ یہی دو کردار ایکسپریس ٹی وی پر پھر شروع کیا گیا “عجب کہہ رہا ہے بھئی “ کے نام سے ۔
فلم
- ہاتھی میرے ساتھی ـ 1993 نگار ایوارڈ
- آخری مجرا ـ 1994 نگار ایوارڈ
- منڈا بگڑا جائے - 1995 نگار ایوارڈ
- چیف صاحب ـ 1996 نگار ایوارڈ
- دیواریں نگار ایوارڈ
- ہم کسی سے کم نہیں ـ 1997
- جان جان پاکستان - 1997
- راجو - 1997
- دیواریں - 1998
- کبھی ہاں کبھی ناں - 1998
- مجھے جینے دو - 1999
- مجھے چاند چاہیے - 2000
- یہ دل آپ کا ہوا - 2002
- کھلے آسماں کے نیچے - 2008
- میں ہوں شاہد آفریدی -2013
ڈرامے
- ففٹی ففٹی - 1990 کی دہائي میں
- ربر بینڈ - 2005
- یہ زندگی ہے - 2008
- ون وے وکٹ - 2012
- پاک ولا - 2012
- دہلی کالونی - 2012
- اورنگی ٹاؤن کی انوری - 2013
- اسمائل ٹائم
- لیاری کنگ لائیو (اے آر وائی)
اسٹیج ڈرامے
- سونے کی چڑیا
حوالہ جات
- "Biography of Ismail Tara"۔ tv.com.pk۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 4, 2013۔
- "Majid Jehangir-Ismail Tara: damp squib"۔ dawn.com۔ مارچ 20, 2012۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 4, 2013۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.