کرومیئم

کرومیئم (Chromium) ایک کیمیائی عنصر ہے جو دھاتی خصوصیات رکھتا ہے۔ علم کیمیاء میں اسے Cr سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کا ایٹمی نمبر 24 ہے یعنی اس کے ہر ایٹم میں 24 پروٹون ہوتے ہیں۔ دوری جدول کے چھٹے گروپ میں یہ پہلا عنصر ہے۔ یہ ایک سخت دھات ہے لیکن پھوٹک ہوتی ہے۔[1] اس پر نہایت عمدہ پالش کرنا ممکن ہے۔ اس پر بہت جلدی زنگ نہیں لگتا۔ کرومیئم 1900 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی نہیں پگھلتا۔ یونانی زبان میں کروما کا مطلب ہے رنگ۔ کرومیئم کے مرکبات عموماً شوخ رنگوں کے ہوتے ہیں۔ یہ اسٹین لیس اسٹیل کی تیاری میں بڑی کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے کرومیئم کا 85% اسٹین لیس اسٹیل کی تیاری اور کرومیئم کی ملمع کاری (chrome plating) میں خرچ ہوتا ہے۔
کرومیئم کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں سمجھا جاتا مگر جب کرومیئم کی تکسیدی حالت 6+ ہوتی ہے تو اس کے مرکبات نہ صرف زہریلے ہوتے ہیں بلکہ کینسر کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

کچ دھات کروکولائٹ (PbCrO4)
کچ دھات کرومائٹ
Chromium
24Cr


Cr

Mo
vanadiumchromiummanganese
Chromium in the دوری جدول
ظاہرییت
silvery metallic
عام خصوصیات
نام, علامت, نمبر chromium, Cr, 24
گروپ, پيريڈ, بلاک group 6, 4, d
معیاری ایٹمی وزن {{{atomic mass}}}
الیکٹران تشکیل [Ar] 3d5 4s1
2, 8, 13, 1
طبعی خصوصیات
حالت solid
کثافت (near r.t.) 7.19 g·cm−3
Liquid density at m.p. 6.3 g·cm−3
نقطہ پگھلاؤ 2180 K, 1907 °C, 3465 °F
نقطہ کھولاؤ 2944 K, 2671 °C, 4840 °F
Heat of fusion 21.0 kJ·mol−1
Heat of vaporization 347 kJ·mol−1
مولر حرارت گنجائش 23.35 J·mol−1·K−1
Vapor pressure
P (Pa) 1 10 100 1 k 10 k 100 k
at T (K) 1656 1807 1991 2223 2530 2942
جوہری خصوصیات
تکسید حالت 6, 5, 4, 3, 2, 1, −1, −2, −4
((depending on the oxidation state, an acidic, basic, or amphoteric oxide))
برقی منفیت 1.66 (Pauling scale)
آیونائزیشن توانائیاں
(مزید)
1st: {{{1st ionization energy}}} kJ·mol−1
2nd: {{{2nd ionization energy}}} kJ·mol−1
3rd: {{{3rd ionization energy}}} kJ·mol−1
Atomic radius 128 pm
شریک گرفتی رداس 139±5 pm
متفرقات
کرسٹل ساخت body-centered cubic
مقناطیسی ترتیب antiferromagnetic
برقی مزاحمیت (20 °C) 125Ω·m
حرارتی موصلیت 93.9 W·m−1·K−1
حرارتی پھیلاؤ (25 °C) 4.9 µm·m−1·K−1
Speed of sound (thin rod) (20 °C) 5940 m·s−1
Young's modulus 279 GPa
Shear modulus 115 GPa
Bulk modulus 160 GPa
Poisson ratio 0.21
Mohs hardness 8.5
Vickers hardness 1060 MPa
Brinell hardness 687–6500 MPa
CAS registry number 7440-47-3
تاریخ
Discovery 1794
First isolation 1797
سب سے زیادہ مستحکم ہم جاء (آئسوٹوپ)
Main article: Isotopes of chromium
iso NA half-life DM DE (MeV) DP
50Cr 4.345% 50Cr is stable with 26 neutrons
51Cr syn 27.7025 d ε 51V
γ 0.320
52Cr 83.789% 52Cr is stable with 28 neutrons
53Cr 9.501% 53Cr is stable with 29 neutrons
54Cr 2.365% 54Cr is stable with 30 neutrons

طبعی خصوصیات

ایلومینیئم کی طرح کرومیئم پر بھی ہوا کی آکسیجن کے عمل سے ایک سطحی زنگ کی تہ بن جاتی ہے جس میں سے آکسیجن گزر نہیں سکتی۔ اس طرح نیچے کے ایٹموں کو زنگ نہیں لگتا۔ یہ تہ passivation layer کہلاتی ہے۔ جس طرح زنگ پورے لوہے کو کھا جاتا ہے ویسا ایلومینیئم اور کرومیئم میں ممکن نہیں۔
اگر ٹمپریچر 38 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو کرومیئم طاقتور مقناطیس پر چپک سکتا ہے یعنی paramagnetic بن جاتا ہے۔

فراوانی

دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے عناصر کی فہرست میں کرومیئم کا نمبر 22 واں ہے۔ زیادہ تر یہ کچ دھات کرومائیٹ کی شکل میں پایا جاتا ہے۔ سمندری پانی کے مقابلے میں پینے کے پانی میں کرومیئم کی مقدار دس گنا زیادہ ہوتی ہے۔[2]
پاکستان میں کوئٹہ کے نزدیک کالا باغ کے علاقے میں کرومائٹ کی کانیں ہیں۔

ہم جا

قدرتی کرومیئم میں 83.789% کرومیئم52 ہوتا ہے۔ باقی 53Cr اور 54Cr پر مشتمل ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Brandes، E. A.; Greenaway، H. T.; Stone، H. E. N. (1956). "Ductility in Chromium". Nature 178 (587): 587. doi:10.1038/178587a0. Bibcode: 1956Natur.178..587B.
  2. The Elements of Environmental Pollution by John Rieuwerts
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.