سونا

سونا (Gold) ایک عنصر اور دھات کا نام ہے۔ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی مہنگا ہے۔ اس کا ایٹمی نمبر 79 ہے۔ قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے یہ صدیوں سے روپے پیسے کے بدل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ دولت کی علامت ہے، اس کے سکے بنائے جاتے ہیں، زیورات میں استعمال ہوتی ہے، یہ چٹانوں میں ذروں یا پتھروں جیسی شکل میں ملتی ہے، یہ نرم چمکدار اور پیلے رنگ کی دھات ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔

Gold,  79Au
General properties
Appearance metallic yellow
Gold in the دوری جدول
Ag

Au

Rg
platinumgoldmercury
جوہری عدد (Z) 79
Group, period group 11, period 6
Block d-block
Standard atomic weight (Ar) 196.966569(4)
برقی تشکیل [Xe] 4f14 5d10 6s1
Electrons per shell
2, 8, 18, 32, 18, 1
Physical properties
Phase solid
نقطۂ انجماد 1337.33 کیلون (1064.18 °C, 1947.52 °F)
نقطہ کھولاؤ 3129 K (2856 °C, 5173 °F)
کثافت near درجہ حرارت کمرہ 19.30 g/cm3
when liquid, at m.p. 17.31 g/cm3
سخانۂ ائتلاف 12.55 جول فی مول
Heat of 324 kJ/mol
Molar heat capacity 25.418 J/(mol·K)
بخاری دباؤ
پ (پاسکل) 1 10 100 1 کے 10 کے 100 کے
 دح پر (کیلون) 1646 1814 2021 2281 2620 3078
Atomic properties
تکسیدی عددs -1, 1, 2, 3, 4, 5
(amphoteric oxide)
برقی منفیت Pauling scale: 2.54
جوہری رداس empirical: 144 پیکومیٹر
Covalent radius 136±6 pm
وانڈروال رداس 166 pm
Miscellanea
قلمی ساخت Lattice face centered cubic
فائل:Lattice face centered cubic
آواز کی رفتار thin rod 2030 m/s (at r.t.)
حرارتی پھیلاؤ 14.2 µm/(m·K) (at 25 °C)
حر ایصالیت 318 W/(m·K)
مزاحمیت 22.14 n Ω·m (at 20 °C)
مقناطیسیت diamagnetic
Shear modulus 27 GPa
Bulk modulus 180 GPa
Poisson ratio 0.44
موس پیمانہ 2.5
Vickers hardness 216 MPa
Brinell hardness 25 HB MPa
کیمیائی شعبۂ اخلاص اندراجی عدد 7440-57-5
Main isotopes of gold
ہم جا Abun­dance ہاف لائف (t1/2) اشعاعی تنزل Pro­duct
195Au syn 186.10 d ε 0.227 195Pt
196Au syn 6.183 d ε 1.506 196Pt
بیٹا تنزل 0.686 196Hg
197Au 100% 118 تعدیلوں کیساتھ Au مستحکم ہے
198Au syn 2.69517 d بیٹا تنزل 1.372 198Hg
199Au syn 3.169 d بیٹا تنزل 0.453 199Hg
ایک ٹرائے اونس وزنی (یعنی 31.1 گرام کا) سونے کا بسکٹ۔ سیریل نمبر کی عدم موجودگی اس کی اصلیت کو مشکوک بنا دیتی ہے۔

سونے کے رنگ

زیادہ تر دھاتیں چاندی یا ایلومینیئم کی طرح سفید ہوتی ہیں لیکن صرف سونے اور سیزیئم کا رنگ نمایاں پیلا ہوتا ہے جبکہ تانبا واضح گلابی رنگ کا ہوتا ہے۔

خالص سونا بے حد نرم دھات ہے جس سے بنے زیور بڑی آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں۔ اس لیے سونے میں کوئی دوسری دھات ملائی جاتی ہے تاکہ زیورات پائیدار ہوں۔ سونے میں دوسری دھاتیں ملانے سے سونے کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور زیورات کی قیمت بھی کم ہو جاتی ہے۔

  • سونے میں پلاڈیئم چاندی یا نکل ملانے سے اس کا رنگ سفید ہو جاتا ہے
  • چاندی کی کچھ مخصوص مقدار ملانے سے سونے کا رنگ ہرا ہو جاتا ہے
  • تانبے کی آمیزش سے سونے کا رنگ تھوڑا سُرخی مائل ہو جاتا ہے
  • ایلومینیئم کی موجودگی کی وجہ سے سونے کا رنگ جامنی ہو جاتا ہے
  • انڈیئم سے سونے میں کچھ نیلاہٹ آ جاتی ہے
  • کوبالٹ سے سونے کا رنگ سیاہی مائل (کالا) ہو جاتا ہے[1]

خالص سونا اگر colloidal صورت میں ہو تو کالا لال یا جامنی بھی ہو سکتا ہے۔

قیراط

سونا بین الاقوامی مالیاتی امور میں ایک معیار ہے۔ سونے کے خالص ہونے کو قیراط کے پیمانے سے ناپتے ہیں۔ خالص ترین سونا 24 قیراط ہوتا ہے۔ دس قیراط سے کم سونا قانونی طور پر سونا نہیں کہلاتا۔

قیراطخالصیت۔ ہزار حصوں میںاستعمال
241000اتنا خالص سونا بازار میں نہیں ملتا
24 تقریباً999.9سونے کے بسکٹ۔ بازار میں دستیاب خالص ترین سونا۔ اسے چار 9 بھی کہتے ہیں
995سونے کی اینٹ جیسے London good delivery
22916ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بننے والے زیورات
20833ایران میں بننے والے زیورات 20 قیراط سے کم ہوتے ہیں
18750پورے یورپ میں بننے والے زیورات
14583پورے امریکہ میں بننے والے زیورات
10417امریکی زیورات میں استعمال ہونے والے سونے کی کمترین مقدار
9375انگلستان ( برطانیہ ) میں بننے والے زیورات
8333یورپ کے کچھ حصوں میں زیورات میں استعمال ہونے والے سونے کی کمترین مقدار
141.7

مزید دیکھیے

نگار خانہ

بیرونی روابط

حوالے

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.