کافی (شعری صنف)
کافی(جمع کافیاں) (پنجابی: ਕਾਫ਼ੀ (گرمکھی)، کافی (شاہ مکھی)، ہندی: काफ़ी)، سندھی:ڪافي) شاعری کی ایک صنف ہے۔ صرف عربی ادب اور سرائیکی ادب میں حوالہ ملتا ہے۔ خواجہ غلام فرید نے اپنے کلام میں اس صنف سے استفادہ کیا ہے۔ ان کی کافیوں کی تعداد 271 ہے۔ ان کے کلام کے مجموعہ کودیوان فرید کہا جاتا ہے۔ ان کے کلام نےسرائیکی ادب کو بلند مقام پر فائز کر دیا۔ دیگر شعرا بھی اس صنف طلع آزمائی کی ہے لیکن جس معیار کی خواجہ غلام فرید نے کافی کی صنف کو بام عروج تک پہنچایا ہے طویل عرصہ کے بعد بھی آج تک کوئی شاعر اس معیار کو آگے نہیں بڑھا سکا ہے۔ کافی شاعری کی مشکل ترین صنف ہے۔ جب تک شاعر کو اپنے کلام پر مکمل دسترس نہ ہو اور طویل ﺫخیرہ الفاظ کے ساتھ خیالات کا تسلسل نہ ہو تو کافی کی تخلیق بہت مشکل ہے یہی وجہ ہے شعرا حضرات کافی کی تخلیق پر توجہ کم ہی دیتے ہیں۔
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.