کاسٹک سوڈا
کاسٹک سے مراد ایسی چیز ہوتی ہے جو چھو جانے پر بہت ساری اشیاء کو گلا دینے کی خاصیت رکھتی ہے۔ کاسٹک سوڈے سے مراد سوڈیئم ہائیڈرو آکسائیڈ ہوتا ہے جس کا کیمیائی فارمولا NaOH ہوتا ہے۔ یہ دانے دار یا ٹکڑیوں کی شکل میں بازار میں دستیاب ہوتا ہے یا پھر محلول کی حالت میں ملتا ہے۔ یہ الکلائین (Alkaline) ہوتا ہے یعنی تیزابیت کا الٹ۔ ساری الکلی کی طرح اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے جبکہ سارے تیزاب کھٹّے ہوتے ہیں۔
Sodium hydroxide | |
---|---|
اسم نظامی |
Sodium hydroxide |
دیگر نام | Lye, Caustic Soda |
شناختساز | |
کاس عدد |
[1310-73-2] |
خـواص | |
سالماتی_صیغہ |
NaOH |
مولرکمیت |
39.9971 g/mol |
ظہور | White solid |
کثافت |
2.1 g/cm³, solid |
نقطۂ_پگھلاؤ |
318 °C (591 K) |
نقطۂ ابال |
1390 °C (1663 K) |
حل پذیری
پانی میں |
111 g/100 ml (20 °C) |
اساسیت (pKb) |
-2.43 |
خـطرات | |
ایم ایس ڈی ایس | |
NFPA 704 |
![]() 0
3
1
|
نقطۂ شرار |
Non-flammable. |
وابستہ مرکبات | |
Related alkali hydroxides | Lithium hydroxide Potassium hydroxide Rubidium hydroxide Caesium hydroxide |
ماسواۓ کسی خصوصی بیان کے، تمام مادی معطیات معیاری درجہ حرات و دباؤ یعنی 25°C, 100 kPa پر دیۓ گۓ ہیں۔ لاتعلقیتِ معلوماتی خانہ و حوالہ جات |
کاسٹک سوڈا بہت ساری صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے صابن سازی، کاغذ سازی، کپڑا سازی وغیرہ۔ ساری دنیا میں اس کا سالانہ استعمال 6 کروڑ ٹن سے زیادہ ہے۔

بنانے کے طریقے
صنعتی پیمانے پر کاسٹک سوڈا نمک کے محلول میں سے بجلی گزار کر بنایا جاتا ہے۔ اس عمل میں کلورین اور ہائیڈروجن گیسیں بھی بنتی ہیں۔
کم مقدار میں بنانے کے لیے دھوبی سوڈے کوبجھے ہوئے چونے کے ساتھ ملا کر گرم کیا جاتا ہے۔
خواص
یہ پانی میں بڑی مقدار میں حل ہو جاتا ہے۔ بڑی حد تک میتھینول اور ایتھینول میں بھی حل ہو جاتا ہے مگر ایتھر جیسے غیر قطبی (Non polar) مایعات میں حل نہیں ہوتا۔ ان بجھے چونے اور گندھک کے تیزاب کی طرح کاسٹک سوڈا بھی پانی ملانے پر سخت گرم ہو جاتا ہے اور اس کے چھینٹے اڑ کر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اگر کاسٹک سوڈے کے پانی میں محلول میں ہاتھ ڈالا جائے تو یہ صابن کی طرح چکنا محسوس ہوتا ہے۔ اگر زیادہ دیر تک یہ ہاتھ پر لگا رہے یا محلول مرتکز ہو تو کھال گلنے سے زخم پڑ جاتے ہیں۔
خشک کاسٹک سوڈا ہوا سے پانی جذب کر کے گیلا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح یہ ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے دھوبی سوڈے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

قیمت
پاکستان میں کاسٹک سوڈے کی خوردہ قیمت لگ بھگ 90 روپے فی کلو ہے (مئی 2016 کی قیمت)۔
مزید دیکھیے
- نم گیری۔ ہوا سے پانی جذب کرنا۔
- بلیچنگ پاوڈر
![]() |
ویکی کومنز پر کاسٹک سوڈا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |