کاغذ

قبل مسیح سے دریائے نیل کے کنارے درخت (انجیر، شہتوت) کی چھال کو لکھنے کے ليے کاغذ کی شکل دینے کے آثار ملتے ہیں مگر 105ء میں چین میں تسائی لن نے وہ کاغذ تیار کیا جسے آجکے کاغذ کی ابتدا کہا جاسکتاہے۔ پھر 800ء میں یہ علم چین جانے والے مسلم تاجروں نے حاصل کیا اور جلد ہی بغداد، دمشق اور قاہرہ میں کاغذ کے کارخانے قائم ہوئے۔ مسلمانوں نے الگ خام مال اور طرز استعمال کیں، ان کے کاغذ پر استرکاری (coating) ہوتی تھی جس سے خوبصورتی اور لکھنے کے ليے بہتر سطح پیداہوتی۔ اب کاغذ کی صنعت مغربی جانب پھیل کر شام تک پہنچ چکی تھی اور پھر ایک صدی بعد مراکش سے اسپین کے راستے یورپ میں داخل ہوئی، 13ویں صدی کے بعد سے یورپ بطورخاص اٹلی کو مسلم کاغذ اپنی تیاری کے اصول اور رازوں کے ساتھ برآمد ہونے کا ذکر بہت سی تاریخی کتب میں آیا ہے۔

کاغذ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.