ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ (پیدائش 14 جون، 1946ء) امریکا کی ایک کاروباری شخصیت جو سنہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتیجہ میں ریاستہائے متحدہ کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوئے۔ ٹرمپ کو سب سے زیادہ شہرت امریکی صدارتی امیدوار کے طور پر ملی اور اپنی انتخابی مہم میں ٹرمپ ایک مسلم دشمن سیاست دان کے روپ میں سامنے آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
(انگریزی میں: Donald Trump) 
 

مناصب
صدر ریاستہائے متحدہ امریکا [1] (45  )  
آغاز منصب
20 جنوری 2017 
منتخب در امریکی صدراتی انتخابات 2016ء  
بارک اوباما  
 
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Donald John Trump)[2] 
پیدائش 14 جون 1946 (73 سال)[3][4][2] 
جمیکا اسپتال [4][2] 
رہائش ٹرمپ ٹاور
مار ایہ لاگو
وائٹ ہاؤس (20 جنوری 2017–)
مینہیٹن
نیویارک
کوئینز
پالم بیچ
جمیکا سٹیٹس، کوئینز  
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا [5][6] 
بالوں کا رنگ سنہری [7] 
قد 75 انچ [8]، 1.90 میٹر  
وزن 120 کلو گرام [8]، 108 کلو گرام [9]، 110 کلو گرام [9]، 108.4 کلو گرام [10]، 243 پونڈ [11] 
استعمال ہاتھ دایاں (رائٹ ہینڈڈ)  
مذہب پريسبيٹيرين ازم [12] 
جماعت ریپبلکن پارٹی (جولا‎ئی 1987–اکتوبر 1999)[13]
ریپبلکن پارٹی (ستمبر 2009–دسمبر 2011)[13]
ریپبلکن پارٹی (اپریل 2012–)[13]
امریکا کی آزاد جماعت (اکتوبر 1999–اگست 2001)[13]
ڈیموکریٹک پارٹی (اگست 2001–ستمبر 2009)[13]
آزاد (دسمبر 2011–اپریل 2012)[13] 
رکن فوربز فہرست ارب پتی افراد  
زوجہ ایوانا ٹرمپ (7 اپریل 1977–22 مارچ 1992)[14]
میلانیا ٹرمپ (22 جنوری 2005–)[15]
مارلا میپلز (19 دسمبر 1993–8 جون 1999) 
اولاد ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر [1]، ایوانکا ٹرمپ [1]، اِریک ٹرمپ [1]، ٹیفانی ٹرمپ [1]، بارون ٹرمپ [1] 
تعداد اولاد 5 [1] 
والد فریڈ ٹرمپ [4][2] 
والدہ میری این میک لیوڈ [2] 
بہن/بھائی
میرین ٹرمپ بیری  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنسلوانیا  
تعلیمی اسناد بی ایس سی [16] 
پیشہ رئیس بیوپار ، سرمایہ کار [17][18][19]، صاحب ریستوران ، غیر فکشن مصنف ، کارجو [20]، سیاست دان ، کاروباری شخصیت [21]، پراپرٹی ڈیولپر ، گیم شو میزبان ، جائیداد سرمایہ کار [22][23][24]، ٹی وی پروڈیوسر [25]، فلم ساز [26]، مصنف [27][28][29]، اداکار [30][31]، فلم اداکار ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ٹیلی ویژن میزبان  
مادری زبان انگریزی  
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [32] 
شعبۂ عمل جائیداد ، حکومت ، ٹیلی ویژن پروڈیوسر ، سیاست  
کل دولت 3100000000 امریکی ڈالر (2018)[33] 
عسکری خدمات
عہدہ کمانڈر ان چیف (2017–) 
اعزازات
ٹائم سال کی شخصیت (2016)[34]
 آرڈر آف عبد العزیز السعود   
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ (امریکی انگریزی ) 
IMDB پر صفحہ 

ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946ء نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئے۔ 13 سال کی عمر میں انہیں نیویارک ملٹری اکیڈمی بھیجا گیا جہاں وہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسیات طلبہ کا حصہ بھی بنے۔ ٹرمپ نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے معاشیات میں گریجوایشن کی۔ بزنس ٹائیکون فریڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ نے والد کے قرض سے ذاتی کاروبار شروع کیا۔ 1971ء میں خاندانی کمپنی کا کنٹرول حاصل کیا اور اُس کا نام بدل کر ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ انہوں نے اپنے ہوٹلوں، کسینو اور تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ 70 سالہ ٹرمپ کے مطابق، ان کے اثاثے 10 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔ ٹرمپ کی پہلی دو شادیاں ناکام رہیں۔ سابق ماڈل میلانیا کناوس سے ٹرمپ نے 2005ء میں تیسری شادی کی۔ ٹرمپ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی خاصے متعلق رہے۔ انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز دی اپرنٹس کے 14 موسموں کی میزبانی کی اور متعدد کتابیں بھی لکھیں۔

1987ء میں پہلی بار ٹرمپ نے صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ 2000ء میں انہوں نے ریفارم پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی۔ 2008ء میں ٹرمپ ایک بار پھر اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے صدارتی امیدوار باراک اوباما کی جائے پیدائش امریکا کی بجائے کینیا کو قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2015ء میں ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا اور حریفوں کو مات دیتے ہوئے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پے در پے اسکینڈلوں، متنازع اور نفرت انگیز بیانات ٹرمپ کی انتخابی مہم پر پوری طرح چھائے رہے۔[35] 2016ء کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔[36]

حالاتِ زندگی

متنازع ترین ہونے کے باوجود امریکا کے صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ ٹرمپ ’جمائکا اسٹیٹس‘ کے امیر ترین مضافات میں پلے بڑھے، وہ ریئل اسٹیٹ کی تعمیر و ترقی سے وابستہ رہے۔ اُن کا انداز حاکمانہ رہا ہے، جو اُنھوں نے اپنے بیٹے کو بھی منتقل کیا ہے۔ اُن کے والد بروکلن اور کوئینز میں تعمیراتی منصوبوں سے منسلک رہے، جب کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے مین ہٹن میں بلند و بالا عمارات کھڑی کیں۔1970ء کی دہائی میں، محکمہٴ انصاف نے ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ پر ’فیئر ہاؤزنگ ایکٹ‘ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس کے ذریعے اقلیت کو اُن کی عمارتیں کرائے پر لینے سے روکا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس مقدمے کا فیصلہ عدالت سے باہر طے کیا۔ بعد میں، ایک اہم قدم کے طور پر، ٹرمپ نے ’گرینڈ سینٹرل اسٹیشن‘ کے ساتھ والا ایک ہوٹل خریدا، جو دیوالیہ قرار دیا جا چکا تھا۔ اُنھوں نے سات کروڑ ڈالر ادھار لیے اور نیو یارک سٹی سے ٹیکس کی مراعات مانگیں اور تعمیر نو کے بعد اُنھوں نے اسے ’گرینڈ ہائٹ ہوٹل‘ کا نام دیا۔1971ء میں انہوں نے اپنے والد فریڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹرول سنبھالا جس کا نام بعد میں بدل کر دی ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ “دی ٹرمپ آرگنائزیشن ” کے صدر اور چئیرمین ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت کا اندازہ 4ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔ دیگر کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی اشتہاری مہم میں اپنا نام بطور فرنچائز استعمال کرنے کا معاوضہ بھی لیتے رہے ہیں۔ ٹرمپ ٹاور بھی ان کی پہچا ن بنا جو بیس کروڑ ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹ اور آڑھت کے کاروبار پر مشتمل ایکفلک بوس عمارت ہے، جس کی تعمیر میں گلابی رنگ کا سنگ مرمر استعمال ہوا، جس کی 58 منزلیں ہیں، جب کہ آبشار 18 میٹر بلند ہے۔ نیو جرسی میں ’ایٹلانٹک سٹی‘ میں ’کیسینوز‘ کی تعمیر کی وجہ سے بھی، ٹرمپ کو شہرت ملی۔ پہلے ’ٹرمپ پلازا، پھر ’ٹرمپ کیسل‘ اور پھر، ’تاج محل‘ تعمیر کیا جس پر ایک ارب ڈالر خرچ آئے۔ لیکن، بعد میں دیوالیہ پن کا شکار ہوئے۔ 1990 میں جب جائداد کی مارکیٹ ’کریش‘ ہوئی، تو اُن کی ملکیت 1.7 ارب ڈالر سے گِر کر 50 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ قرقی سے بچنے کے لیے، اُنھوں نے رقوم ادھار لیں اور نئے سرمایہ کار تلاش کیے۔ لیکن گھر کے محاذ پر، طلاق کے معاملے سے نہ بچ سکے اور ذرائع ابلاغ میں اُنہیں "دی ڈونالڈ" سے پہچانا جانے لگا۔ اُنھوں نے اپنی پہلی بیوی، اوانا کو طلاق دی، جن سے اُن کے تین بچے ہیں۔ بعد میں اُنھوں نے مارلہ میپلز سے شادی کی اور طلاق دی۔ ٹرمپ نے سنہ 2005 میں اپنی موجودہ بیوی، سلووینا سے تعلق رکھنے والی ماڈل، ملانیا سے شادی کی۔ اُن کے ریئلٹی ٹی وی شو ’دِی اپرنٹس‘ نے ٹرمپ کو ایک اداکار کا درجہ دیا۔ ٹرمپ کی املاک کے منتظم بننے کی خواہش رکھنے والے سخت مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ ناکام ہونے والوں کی فائل پر ٹرمپ ’یو آر فائرڈ‘ تحریر کیا کرتے تھے۔ اس شو کی وجہ سے ٹرمپ کو 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی ہوئی انہوں نے 1988، 2004 اور 2012 میں صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا عندیہ دیا۔ 2006 اور 2014 میں نیویارک اسٹیٹ کی گورنر شپ کی دوڑ میں بھی کودتے کودتے رہ گئے۔ ٹرمپ ماڈل مینجمنٹ کے تحت 1995سے مس یونیورس اور مس یو ایس اے مقابلے بھی منعقد کروا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ انتخابی مہم میں ٹرمپ اسلام دشمن اور نسل پرست کے روپ میں سامنے آئے۔[37]

حوالہ جات

  1. President Donald J. Trump — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جنوری 2017 — سے آرکائیو اصل — شائع شدہ از: 20 جنوری 2017
  2. Certificate of Birth Registration — اخذ شدہ بتاریخ: 26 نومبر 2016 — سے آرکائیو اصل فی 12 مئی 2016
  3. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0874339 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015
  4. The Jamaica Hospital Certificate of Birth — سے آرکائیو اصل فی 9 اپریل 2011
  5. http://www.nytimes.com/aponline/2015/02/05/us/ap-financial-markets-us-open.html
  6. http://www.nytimes.com/aponline/2015/02/12/us/ap-us-baggage-handlers-jfk.html
  7. http://www.usmagazine.com/celebrity-news/news/did-donald-trump-change-his-hair-color-w464280
  8. https://www.scribd.com/document/369309002/Summary-of-Physical-Exam-for-President-Trump-12-Jan-2018
  9. http://www.leparisien.fr/international/avec-ses-110-kg-donald-trump-est-officiellement-obese-15-02-2019-8012370.php
  10. https://www.lci.fr/international/donald-trump-taille-poids-sommeil-facultes-mentales-ce-que-nous-apprend-le-bilan-de-sante-du-president-des-etats-unis-2076176.html — شائع شدہ از: 17 جنوری 2018
  11. http://www.lefigaro.fr/flash-actu/2019/02/15/97001-20190215FILWWW00040-trump-est-obese-mais-en-tres-bonne-sante-medecin.php
  12. Trump's own Christian denomination defies him on immigration policy — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2016 — ناشر: دی گارجین — شائع شدہ از: 21 فروری 2016
  13. Bush says Trump was a Democrat longer than a Republican 'in the last decade' — اخذ شدہ بتاریخ: 16 نومبر 2016 — سے آرکائیو اصل فی 29 نومبر 2016 — شائع شدہ از: 24 اگست 2015
  14. http://hollywoodlife.com/celeb/ivana-trump/ — اقتباس: Ivana married Donald Trump on April 7, 1977.
  15. http://www.hollywoodreporter.com/features/trumps-wedding-melania-bill-hill-880088 — اقتباس: on Jan. 22, 2005, it was a different story. Trump married model Melania Knauss
  16. Yes, Donald Trump really went to an Ivy League school — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مارچ 2016 — ناشر: واشنگٹن پوسٹ — شائع شدہ از: 17 جولا‎ئی 2015
  17. http://www.theguardian.com/related/us-news/2014/oct/06/atlantic-city-casino-stripped-trump-name
  18. http://www.wa-wd.com/n/trumdo01.htm
  19. http://articles.latimes.com/keyword/trump-hotels-casino-resorts-inc
  20. http://news.bbc.co.uk/1/hi/entertainment/4690846.stm
  21. http://www.nytimes.com/2011/05/13/nyregion/feeling-deceived-over-homes-that-were-trump-in-name-only.html?pagewanted=all
  22. http://www.ft.com/cms/s/2/e7a07b9a-1bfb-11df-a5e1-00144feab49a.html
  23. http://allafrica.com/stories/200810270911.html
  24. http://abcnews.go.com/Business/story?id=89348
  25. http://www.tvguide.com/galleries/bankrupt-celebrities-1080762/
  26. http://www.nytimes.com/movies/movie/307614/The-Constant-Gardener/details
  27. http://bleacherreport.com/articles/1372324-donald-trump-trolls-yankees-star-derek-jeter-nyc-shuts-down-for-few-moments
  28. http://bleacherreport.com/articles/1397717-mavericks-owner-mark-cuban-and-donald-trump-scrap-on-twitter
  29. http://bleacherreport.com/articles/1394044-mark-cuban-will-pay-donald-trump-1-million-to-shave-head-hope-is-a-good-thing
  30. http://www.tvguide.com/videos/channels/play/22840025/
  31. http://bleacherreport.com/articles/951446-wwes-15-absolute-worst-matches-in-company-history
  32. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12195835j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  33. https://www.forbes.com/forbes-400/#ac1a54e7e2ff
  34. Donald Trump: TIME Person of the Year 2016 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 دسمبر 2016 — سے آرکائیو اصل — مدیر: Nancy Gibbs — ناشر: ٹائم — شائع شدہ از: 7 دسمبر 2016
  35. Dunya News: دنیا:-ڈونلڈ ٹرمپ: پیدائش سے وائٹ
  36. Dunya News: دنیا:-ہیلری کلنٹن ہار گئیں ،
  37. "ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ کیا کرتے رہے ہیں؟"۔ Daily Pakistan۔ 9 نومبر، 2016۔ Check date values in: |date= (معاونت)

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.