چینی سوویت جمہوریہ

چینی سوویت جمہوریہ یا چینی سوویت ریپبلک (انگریزی: Chinese Soviet Republic) کی بنیاد مستقبل کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ماوزے تنگ، جنرل ژو دے اور ان کے دیگر ہمنوا افراد نے رکھی تھی۔ چینی سوویت جمہوریہ 1937ء تک وجود میں رہی۔ ماو زیدونگ چینی سوویت جمہوریہ کے صدر نشین اور وزیر اعظم تھے۔ چینی سوویت جمہوریہ کے صدر کی حیثیت سے ماو نے دور دراز علاقوں میں جنگ کرنا اور دیہی تنظیموں کا تجربہ حاصل کیا جس کی مدد سے اس نے اشتمالیت کو مضبوط کیا اور 1940ء کی دہائی کے اخیر میں چین کو دوبارہ متحد کیا۔[2] چینی سوویت جمہوریہ کی حکومت کو 1943ء میں کومنتانگ کی قومی انقلابی فوج نے ختم کر دیا۔ 1934ء میں شیان حادثہ کے بعد کمیونسٹوں اور کومنتانگ نے جاپانی طاقت کا مقابلہ کی غرض سے متحدہ فرنٹ بنایا۔ اس فرنٹ کی وجہ سے جہاں کمیونسٹوں نے چیانگ کائی شیک کو چین کا رہنما تسلیم کیا اور 22 ستمبر 1937ء کق چینی سوویت جمہوریہ کو تحلیل کر دیا گیا۔

چینی سوویت جمہوریہ
中華蘇維埃共和國
Chunghwa Suwei'ai Kunghokuo
Communist-controlled China|
1931–1937 Communist-controlled China|
 
Republic of China|
پرچم Emblem
شعار
全世界無產階級和被壓迫的民族聯合起來!
"Quánshìjiè wúchǎnjiējí hé bèi yāpò de mínzú liánhé qǐlai!"
"Proletariats and Oppressed Peoples of the World, Unite!"
ترانہ
《國際歌》[1]
انترناسیونال
Location of چین
Map of the CCP Soviets comprising the Chinese Soviet Republic and the route of the Long مارچ
دار الحکومت
  1. رویجین (1931–1936)
  2. Bao'an (1936–1937)
  3. ین ان (1937)
زبانیں چینی زبان
حکومت وحدانی ریاست Leninist یک جماعت ریاست socialist soviet republic
مرکزی ایکزی کیوٹیو کا صدر نشین
 - 1931–1937 ماؤ زے تنگ
گورنر
 - 1931–1937 ژو دے
وزیر اعظم
 - 1931–1934 ماؤ زے تنگ
تاریخی دور Interwar period
 - اعلان 7 نوہبر 1931
 - دوسری چین-جاپانی جنگ 22 ستمبر 1937
موجودہ ممالک  چین
  انہوئی
  فوجیان
  گوانگڈونگ
  ہینان
  ہوبئی
  ہونان
  اندرونی منگولیا
  جیانگشی
  شانسی
  سیچوان
  ژجیانگ
چینی سوویت جمہوریہ
روایتی چینی 中華蘇維埃共和國
سادہ چینی 中华苏维埃共和国
Soviet People's Republic of China
روایتی چینی 中華蘇維埃人民共和國
سادہ چینی 中华苏维埃人民共和国
Soviet Democratic Republic of China
روایتی چینی 中華蘇維埃民主共和國
سادہ چینی 中华苏维埃民主共和国

بنیاد

1917ء کے روسی انقلاب اکتوبر کی سالگرہ کے موقع پر 7 نومبر 1931ء کو قومی دار الحکومت رویجین (瑞金) میں قومی سوویت وفد ایک کی کانفرنس منعقد کی گئی۔ سوویت اتحاد مکمل طور پر اس کانفرنس کو تعاون دے رہی تھی۔ اسی کانفرنس میں چینی سوویت جمہوریہ (چینی زبان:中華蘇維埃共和國) کی تخلیق عمل میں آئی۔ البتہ چین کا زیادہ تر حصہ جمہوری چین کی قومی حکومت کے زیر حکومت تھا۔ اسی اثنا میں نئے ملک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ماو زیدونگ اور دیگر کمیونسٹ لیڈروں نے اس میں شرکت کی۔ چانکہ چینی سوویت جمہوریہ اور اپنا الگ بینک تھا، کرنسی بھی الگ چھاپی تھی اور اپنے طور پر ٹیکس بھی وصولنے لگے تھے لہذا اس موقع دو چین کی ابتدا مانا گیا۔ ماو زیدونگ نے بحیثیت صدر مملکت (央執行委員會主席)، صدر نشین برائے مرکزی ایکزی کیوٹیو کمیٹی (人民委員會主席) اور صدر حکومت چینی سوویت جمہوریہ کو خوب ترقی دی اور اسے پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ اپنے زمانہ عروج میں اس کا رقبہ 30,000 مربع کلو میٹر تھا۔

زوال

10 اکتوبر 1934ء کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے تین ارکان پر مشتمل قیادت نے چینی سوویت جمہوریہ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور 16 اکتوبر کو چینی سرخ افواج نے ایک تحریک شروع کی جسے بعد میں لانگ مارچ کے نام سے جانا گیا۔

حوالہ جات

  1. Communist Party of China News۔ Communist Party of China News (Chinese زبان میں)۔ Communist Party of China http://cpc.people.com.cn/BIG5/64162/64172/85037/85040/6653698.html۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2012۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
  2. "Chinese Soviet Republic"۔ Cultural China۔ cultural-china.com۔ مورخہ 25 اکتوبر 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2012۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.