لانگ مارچ

لانگ مارچ (اکتوبر 1934 - کتوبر 1935)،چینی کمیونسٹ پارٹی کی پیش رو پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے چین میں بپا کیا گیا تھاجس کا مقصدکومنتانگ،(KMT یا چینی نیشنلسٹ پارٹی) کی فوج سے بچنا تھا۔ یہ ایک لانگ مارچ نہیں تھابلکہ یہ کئی لانگ مارچ تھے۔ جنوب میں کمیونسٹ فوجوں نے شمالی اور جنوبی چین کا رخ کیا۔ سب سے زیادہ مشہور لانگ مارچ جیانگشی صوبے میں کیا گیا جس کا آغاز اکتوبر 1934ء میں ہوا۔چین کی پہلی سویت فوج جس کی قیادت نا تجربہ کار ہاتھوں میں تھی، تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی تھی کیونکہ نیشنلسٹ پارٹی کے چیانگ کائی شیک کی افواج نے انہیں زِچ کیا تھا۔ چیانگ کائی شیک کمیونسٹوں کے بہت خلاف تھا اور اسے امریکا کی بھرپور سرپرستی حاصل تھی ۔ کمیونسٹوں کی قیادت ماؤ زے تنگ اور چو این لائی کر رہے تھے ۔ وہ ایک حکمت عملی کے تحت مغربی اور شمالی چین کی طرف بھاگ گئے کیونکہ انہوں نے ہر صورت چیانگ کائی شیک کی افواج سے بچنا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 370 دنوں میں نو ہزارکلو میٹر (پانچ ہزار چھ سومیل ) کا فاصلہ طے کیا[1]۔ یہ بڑی مشکل اور مشکل مہم تھی، جس میں زیادہ تر راستہ شانسی جیسے شمال مغرب علاقے کی سنگلاخ پہاڑیوں سے ہو کر گزرا تھا۔جس میں کمیونسٹ فوج کے ہزاروں افراد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

لانگ مارچ
بسلسلہ چینی خانہ جنگی

لانگ مارچ کا نقشہ
تاریخ16 اکتوبر 1934 – 22 اکتوبر 1935
مقامجیانگشی تا شانسی چین میں
نتیجہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی
محارب
کومنتانگ اور اس کے اتحادی جنگجو چینی کمیونسٹ پارٹی
کمانڈر اور رہنما
چیانگ کائی شیک
زیو ییو
بائی چونگزی
ہینس ون
ماؤ زے تنگ
چہو ڈی
چو این لائی
پینگ ڈوہائی
Lin Biao
لی ڈی
طاقت
300،000سے زائد سرخ فوج فرنٹ لائن دستے 69,000 (اکتوبر 1934)
7,000 (اکتوبر 1935)

لانگ مارچ نے ماؤ زے تنگ کی زیر قیادت کمیونسٹ طاقت کا آغاز کیا جس کے لیے ان کو پارٹی کے ارکان کی حمایت حاصل تھی۔ لانگ مارچ کے تلخ جدوجہد کے دوران جینانگسی سے نکلنے والے کل تعداد کا تقریبا ایک دسواں حصہ مکمل ہو چکا تھا یہ جدوجہد چین کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ میں اہم مقام رکھتا ہے۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.