چینی نمک

چائینز سالٹ (چینی نمک chinese salt) کا کیمیائی نام مونو سوڈیئم گلوٹامیٹ ہوتا ہے جسے MSG یا صرف سوڈیئم گلوٹامیٹ بھی کہتے ہیں۔ یہ گلوٹامک ایسڈ (glutamic acid) کا سوڈیئم سے مل کر بننے والا نمک ہوتا ہے۔ گلوٹامک ایسڈ انسانوں اور جانوروں کے جسم میں پایا جانے والا ایک عام امینو ایسڈ (amino acid) ہوتا ہے۔

مونو سوڈیم گلوٹامیٹ
نام
IUPAC name
Sodium 2-aminopentanedioate
شناختساز
کاس عدد

[142-47-2]

پبکیم 85314
اسمائلس
شناختساز
ChemSpider ID 76943
خـواص
سالماتی_صیغہ

C5H8NO4Na

مولرکمیت

169.111 g/mol

ظہور White crystalline powder
نقطۂ_پگھلاؤ

232 °C, 505 K, 450 °F

حل پذیری

پانی میں

740 g/L

خـطرات
NFPA 704
0
0
0
 
مہلک50

15800 mg/kg (oral, rat)[Gov. 1]

Except where noted otherwise, data is given for materials in their standard state (at 25 °C (77 °F), 100 kPa)
 Y ویری فائی (کیا ہے: Y/N؟)
خانہ معلومات حوالہ جات

مونو سوڈیئم گلوٹامیٹ ٹماٹر، پنیر اور دوسری اشیاء خوردونوش میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ اسے پہلی دفعہ جاپانی حیاتیاتی کیمیا دان Kikunae Ikeda نے 1908ء میں بنایا تھا۔ مختلف کھانوں میں چائینز سالٹ کے استعمال کی وجہ سے ایک نیا ذائقہ آ جاتا ہےاور کھانے یا سوپ میں گوشت کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔
بازار میں یہ پہلی دفعہ "اجی نو موٹو" کے نام سے دستیاب ہوا تھا۔
باورچی خانے میں استعمال ہونے والے عام خوردنی نمک (سوڈیئم کلورائیڈ) میں سوڈیئم کی مقدار 39 فیصد ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں چینی نمک میں صرف 12 فیصد سوڈیئم ہوتا ہے۔

اندازہ کیا جاتا ہے کہ پوری دنیا میں سالانہ 30 لاکھ ٹن چینی نمک بنایا جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "Monosodium glutamate NF"۔ NLM.NIH.gov۔ U.S. National Library of Medicine, ChemIDplus۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 11, 2014۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.