پام اشتغالی نظام

پام اشتغالی نظام (palm os) (گارنیٹ اشتغالی نظام کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) ایک محمول اشتغالی نظام ہے جسے پام انکارپوریٹڈ نے ذاتی رقمی معاون (pda) کے لیے تیار کیا۔
پام اشتغالی نظام لمسی تظاہرہ اِکائی (touchscreen) اور گراف صارفی سطح البین (graphical user interface) کے ساتھ استعمال کے لیے بنایا کیا گیا۔
پام انکارپوریٹڈ اور پام ٹریڈ مارک کو خریدنے کے بعد اکسیس کمپنی لمیٹڈ (access co. ltd) نے اس کا نام تبدیل کر کے گارنیٹ اشتغالی نظام (garnet os) رکھ دیا۔

پام اشتغالی نظام (گارنیٹ اشتغالی نظام)
Palm m505, running Palm OS 4.0
ترقی دہندہ پام انکارپوریٹڈ
آپریٹنگ سسٹم خاندان پام اشتغالی نظام
حالت کار موجودہ
سورس ماڈل ملکیتی سافٹ ویئر
ابتدائی اشاعت 1996
مستحکم اشاعت جدید گارنیٹ اشتغالی نظام 5.5 / 2007
دستیاب پروگرامنگ زبانیں C/سی++
تقویت یافتہ پلیٹ فارمز ARM
اجازت نامہ ملکیت، معاہدہ برائے اجازہ صارف اخیر
سرکاری ویب سائٹ Garnet OS

خالق اور ملکیت

پام اشتغالی نظام ابتدائی طور پر جیف ہاکنز کی ہدایات پر پام کمپیوٹنگ انکارپوریٹڈ میں تیار کیا گیا۔ پام کمپیوٹنگ انکارپوریٹڈ کو یو ایس روبوٹکس کارپوریشن (u.s. robotics corp) نے خرید لیا جو بعد میں 3کوم (3com) کی ملکیت بن گئی جس نے پام ماتحت ادارے کو 2 مارچ، 2000 کو ایک آزاد عوامی تجارتی کمپنی کے طور پر متعارف کرایا۔
ستمبر 2005 میں پام نے اعلان کیا کہ اکسیس کمپنی لمیٹڈ (access co. ltd) نے اسے باضابطہ طور پر خرید لیا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.