نرگس دت
نرگس دت (تاریخ پیدائش : 1 جون 1929ء - وفات: 1981ء) ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ تھیں جن کا اصلی نام فاطمہ رشید تھا مگر وہ اپنے فلمی نام نرگس دت سے پہچانی جاتی تھیں- نرگس دت پہلی مرتبہ اسکرین پر ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلم “تلاشِ حق “ میں نمودار ہو ئی تھیں مگر ان کا اداکاری (ایکٹنگ) کیرئیر 1942ء میں بننے والی فلم “تمنا“ سے شروع ہو تا ہے- 1957ء میں ریلیز ہونے والی فلم “مدر انڈیا“میں ان کے کردار "رادھا" کو لا زوال شہرت حاصل ہوئی- 1958ء میں سنیل دت سے شادی کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا- نرگس کا انتقال 1981ء میں اپنے بیٹے سنجے دت کے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے چند دن قبل لبلبہ کے کینسر سے ہوا-بعد ازاں ان کی یاد میں “نرگس دت میموریل کینسر فاؤ نڈیشن “ بھی بنا یا گیا-
نرگس دت | |
---|---|
(انگریزی میں: Nargis) | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Fatima Rashid) |
پیدائش | 1 June 1929 الہ آباد ، کولکاتا |
وفات | 3 May 1981 (aged 51) ممبئی |
وجۂ وفات | سرطان لبلبہ |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ![]() ![]() |
شوہر | سنیل دت (1958–1981) |
اولاد | سنجے دت Namrata Dutt پریا دت |
والدہ | جدن بائی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکاری |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1935، 1942–1967 |
اعزازات | |
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Raat Aur Din ) (1968) ![]() فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:مدر انڈیا ) (1958) | |
IMDB پر صفحات | |
فلمیں
نوٹ : واضح رہے کہ یہ فہرست مکمل نہیں ہے-
- تلاشِ حق (1935)
- تمنا (1942)
- تقدیر(1943)
- آدھی رات (1950)
- بے وفا(1952)
- انہونی (1952)
- آہ (1953)
- مدر انڈیا (1957)
- رات اور دن (1967)
حوالہ جات
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.