میلسی

میلسی پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ہے جو ضلع وہاڑی میں واقع ہے۔ یہ تحصیل میلسی کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ ملتان سے 84 کلومیٹر، کراچی سے 915 کلومیٹر، لاہور سے 348 کلومیٹر، فیصل آباد سے 251 کلومیٹر، بہاولپور سے 94 کلومیٹر، حاصل پور سے 60 کلومیٹر، وہاڑی سے 42 کلومیٹر، بورےوالاسے 73 کلومیٹر، عارف والا سے 115 کلومیٹر اور پاکپتن سے 148 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دریائے ستلج شہر کے مشرق میں بہتا ہے۔

میلسی
شہر
میلسی
ملک  پاکستان
صوبہ صوبہ پنجاب
ضلع وہاڑی
تحصیل میلسی
حکومت[1][2]
  Administrator میاں فیاض احمد ندیم
  TMO میاں محمد اظہر
رقبہ
  شہر 5 کلو میٹر2 (2 مربع میل)
آبادی [3]
  شہر 7,04,878
  کثافت 3,550/کلو میٹر2 (9,200/مربع میل)
  شہری 88,992
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
  گرما (گرمائی وقت) PDT (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ 067
ویب سائٹ http://www.mailsi.com.pk

زراعت

میلسی کے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے .میلسی کا موسم گرم ہوتا ہے تاہم اکتوبر اور مارچ کے دوران موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہتا ہے۔ میلسی کی زرخیز زمین فصلوں کے لیے کافی مفید ہے میلسی کی مشہور فصلوں میں گندم، کپاس، چاول،گنا، مکئی اور ہائبرڈ سبزیوں میں جدید کاشت کاری کو استعمال کرتے ہوئے کریلا،توری،بھنڈی،کدو،بینگن،ٹنڈی،تربوز،خربوزہ وغیرہ کی کثیر مقدار شامل ہیں۔ میلسی میں موسم گرما میں آم کافی مقدار میں پیدا ہوتے اور موسم سرما میں امرود اور کینو کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔

درجہ حرارت

میلسی کا اوسط درجہ حرارت گرمیوں میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

موسم

میلسی کا موسم خشک اور گرم ہے موسم گرما اپریل میں شروع ہوتا ہے اور اکتوبر اختتام پزیر ہوتا ہے۔ مئی، جون، جولائی گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ ان مہینوں میں درجہ حرارت 30 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ موسم گرما کے دوران گرم اور گرد آلود ہواؤں کا چلنا عام بات ہے۔ موسم سرما نومبر سے مارچ تک شروع رہتا ہے اس دوران درجہ حرارت 4 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے موسم سرما کے دوران دھند چھانا معمول ہے مون سون بارشیں جولائی سے ستمبر تک ہوتی ہیں۔ سردیوں میں بہت کم بارشیں ہوتی ہیں۔

ثقافت

میلسی کی ثقافت پنجابی و سرائیکی ہے اور لوگوں کا عام لباس شلوار قمیض ہے لیکن پینٹ شرٹ بھی مقبول ہے ثقافت میں ملتانی رنگ نمایاں ہے لوگ ملتانی طرز کے کھانے ہی عام طور پر پسند کرتے ہیں

زبان

سکولوں اور دفاتر میں زیادہ تر اردو اور انگریـزی رائج ہے۔ یہاں بولی جانے والی زبانوں میں اکثریتی زبان سرائیکی اور پنجابی شامل ہیں۔ اردو قومی زبان کے طور پر ہر جگہ بولی اور سمجھی جاتی ہے جبکہ انگریزی پڑھے لکھے طبقے میں مقبول ہے۔

تعلیمی ادارے

  • آرمی اسکول اینڈ کالج میلسی
  • گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی
  • پنجاب گروپس آف کالج میلسی
  • پاکستان کالج آف ٹیکنالوجی
  • دی ایجوکیٹر اسکول میلسی
  • ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میلسی
  • وسٹا کالج میلسی
  • ورچوئل یونیورسٹی میلسی کیمپس
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. Area reference
    Density reference
  2. World Gazetteer Stefan Helders۔ "Mailsi میلسی"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2006-04-17۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.