مزار امام علی رضا

مزار امام علی رضا (فارسی زبان میں: حرم امام رضا‎) ایران کے شہر مشہد میں آٹھویں امام کی آرام گاہ اور ایک عظیم الشان عبادت گاہ بھی ہے جسے ایران کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ عظیم الشان عبادت گاہ آرام گاہ، میوزیم، کتب خانہ، سیمینار، مسجد گوہر شاد، جامعہ رضوی پر مشتمل ہے اور 598,657 مربع میٹر پر محیط ہے۔ ہر سال تقریبا 15 ملین افراد امام علی رضا کے مزار کی زیارت کرتے ہیں۔

مزارامام علی رضا
بنیادی معلومات
مقام مشہد، ایران
متناسقات 36°17′16″N 59°36′66″E Coordinates: longitude seconds >= 60
{{#coordinates:}}: invalid longitude
مذہبی انتساب اسلام
صوبہ صوبہ خراسان
ملک ایران
مذہبی یا تنظیمی حالت مسجد
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیر مسجد
طرز تعمیر اسلامی، ایرانی

تاریخ

امام رضا عہ شیعہ مسلک کے ماننے والوں اور تمام مسلمانوں کے لیے نہائت اہم اسلامی شخصیت ہیں۔ وہ آٹھویں امام ہیں، ان کو 818 میں المامون عباسی بادشاہ کے حکم پر شہید کرنے کے بعد یہاں دفن کر دیاگیا۔ بعد ازاں شیعہ و سنی مسلمنوں نے ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے آناشروع کیا اور رفتہ رفتہ اس جگہ کا نام مشہد امام موسیٰ الرضا عہ مشہور ہو گیا اور دوردراز سے زائرین اپنی حاجت روائی اور دعاؤں کی قبولیابی کے لیے اس مقدس مقام کی طرف آنے لگے۔ 993 میں غزنوی بادشاہ سبکتگین کے حکم پر اس زیارت گاہ کوتاراج کیا گیا مگر اسی سبکتگین کے بیٹے محمود غزنوی کے حکم پر اس زیارت گاہ کو ازسر نو تعمیر کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس مزار کے گرداگرد دیگر بہت سے عمارات اور بازاروغیرہ تعمیرہونے ہو گئے۔

ماخذ

امام رضا علیہ السلام کا حرم مقدس

نگار خانہ

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.