محمد محفوظ

لانس نائیک محمد محفوظ شہید ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں پنڈ ملکاں (اب محفوظ آباد) میں 25 اکتوبر 1944 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے 25 اکتوبر 1962 کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ حصہ اور بڑی شجاعت اور دلیری سے دشمن کا مقابلہ کیا۔ ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

محمد محفوظ
معلومات شخصیت
پیدائش 25 اکتوبر 1944  
پنڈ ملکاں ، راولپنڈی  
وفات 17 دسمبر 1971 (27 سال) 
پل کنجری ، واہگہ اٹاری سیکٹر ، پاک بھارت سرحد  
وجۂ وفات لڑائی میں مقتول  
مدفن پنڈ ملکاں ، راولپنڈی  
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر ، 15 پنجاب رجمنٹ  
عسکری خدمات
شاخ پاک فوج ، 15 پنجاب رجمنٹ  
عہدہ لانس نائیک (1962–1971) 
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1965ء ، پاک بھارت جنگ 1971ء  

نشان حیدر

23 مارچ 1972ء کو وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے بعد از شہادت لانس نائیک محمد محفوظ کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا جو اُن کے والد نے وصول کیا۔

مزید دیکھیے

  • راولپنڈی
  • بیرونی روابط

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.