ضلع لاڑکانہ
ضلعی صدر مقام لاڑکانہ شہر ہے جو سندھ کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ ضلع دو لحاظ سے دنیا بھر میں معروف حیثیت رکھتا ہے ایک یہ پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا آبائی ضلع ہے اور دوسرا یہاں وادئ سندھ کی قدیم تہذیب کا سب سے بڑا مرکز موئن جو دڑو یہیں واقع ہے۔

ضلع لاڑکانہ |
---|
ضلع لاڑکانہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔
ضلع کی تقسیم نو کے بعد نئے اعداد و شمار موجود نہیں اس لیے ضلع کے موجودہ رقبے اور آبادی کے بارے میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ ضلع کی آبادی و رقبہ کے تمام اعداد و شمار 1998ء کی مردم شماری کے ہیں، جب ضلع قمبر-شہدادکوٹ بھی ضلع لاڑکانہ کا حصہ تھا۔
انتظامی تقسیم
2005ء میں حکومت نے ضلع لاڑکانہ کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا جن میں سے ایک کو ضلع قمبر-شہدادکوٹ کا نام دیا گیا۔ اس تقسیم کے بعد مندرجہ ذیل ضلع لاڑکانہ میں صرف تین تحصیلیں بچیں تاہم ایک تحصیل باقرانی کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب ضلع میں کل 4 تحصیلیں (تعلقے) ہیں:
محل وقوع
دریائے سندھ ضلع لاڑکانہ کے مشرق سے گزرتا ہے، مغرب میں نو تشکیل شدہ ضلع قمبر-شہدادکوٹ واقع ہے۔ شمال میں ضلع جیکب آباد، شمال مشرق میں ضلع شکارپور، مشرق میں ضلع خیرپور اور جنوب میں نوشہرو فیروز اور دادو کے اضلاع واقع ہیں۔
مشہور شخصیات
ضلع لاڑکانہ پاکستان کی تاریخ کا واحد ضلع ہے جہاں سے دو شخصیات وزارت عظمی کے عہدے تک پہنچیں۔ بھٹو خاندان کے علاوہ بھی چند شخصیات قومی سطح پر اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
- ذوالفقار علی بھٹو -سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان
- بے نظیر بھٹو - سابق وزیر اعظم پاکستان، دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم
- مرتضیٰ بھٹو - الذوالفقار اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے بانی
- نثار کھوڑو - موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی (بمطابق 2009ء)
- ایوب کھوڑو - سابق وزیر اعلی سندھ (بمطابق 2009ء)
- ممتاز بھٹو - سابق گورنر، وزیر اعلی سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات
- عبدالصمد میتلو