ضلع نوشہرو فیروز

ضلع نوشہرو فیروز پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔

ضلع نوشہرو فیروز سندھ
ضلع نوشہرو فیروز

آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی کل آبادی 1،087،571 ہے جس میں سے 17.32 فیصد شہروں میں مقیم ہے۔

محل وقوع

ضلع نوشہرو فیروز وسطی اور شمالی سندھ کے درمیان دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ اس کے مشرق و شمال مشرق میں ضلع خیرپور، شمال میں ضلع لاڑکانہ، مغرب میں ضلع دادو، جنوب مغرب میں ضلع جامشورو اور جنوب میں ضلع نواب شاہ واقع ہے۔ قومی شاہراہ (این-5) نواب شاہ سے ہوتی ہوئی اس ضلع میں داخل ہوتی ہے اور یہاں سے ضلع خیرپور میں داخل ہوتی ہے۔

انتظامی تقسیم

انتظامی طور پر ضلع نوشہرو فیروز 6 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

  • بھریا
  • کنڈیارو
  • مورو
  • نوشہرو فیروز
  • محراب پور
  • مٹھیانی

مشہور شخصیات

ضلع نوشہرو فیروز سے قومی سیاست کی ایک اہم شخصیت نمودار ہوئی یعنی غلام مصطفی جتوئی۔ آپ وزیر خارجہ بھی رہے اور ایک مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر بھی فائز رہے تاہم انہوں نے وزارت عظمیٰ نگران کی حیثیت سے سنبھالی۔ آپ کا انتقال 20 نومبر 2009ء کو لندن میں ہوا۔

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.