شور کوٹ
شور کوٹ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو کے ضلع جھنگ میں واقع ہے۔ یہ تحصیل شورکوٹ کا صدر مقام ہے۔ اس میں 29 یونین کونسلیں ہیں۔ یہ شہر صوفی بزرگ سلطان باہو کے مزار کی وجہ سے مشہور ہے۔ قلعہ شورکوٹ کی بنیاد مشہور راجا اشور نے رکهی تهی اس لیے علاقے کو شورکوٹ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ یعنی شور کا لفظ اشور سے ماخوز ہے۔. جبکہ کوٹ لفظ کے معانی قلعہ،حصار،گڑھ یا شہر پناه ہے۔ شورکوٹ کا مطلب اشور کا قائم کرده قلعہ یا شہر ہے۔ اس شہر سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر شور کوٹ چھاؤنی اور شور کوٹ چھاؤنی جنکشن ریلوے اسٹیشن واقع ہے۔
شور کوٹ Shorkot | |
---|---|
شہر | |
ملک |
![]() |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | جھنگ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.