الراشد باللہ
راشد باللہ، (پیدائش: 1109ء - وفات: 1138ء) ایک عباسی خلیفہ تھا۔ اس نے 1135ء/529ھ سے لے کر 1136ء/530ھ تک خلافت کا عہدہ سنبھالا۔ مسترشد باللہ نے اپنی زندگی میں ہی اپنے بیٹے کو ولی عہد نامزد کرکے اس کی بیعت لے لی تھی۔ 1135ء/529ھ میں باپ کے قتل کے بعد راشد باللہ تخت نشین ہوا۔
الراشد باللہ | |
---|---|
مناصب | |
خلیفہ خلافت عباسیہ (بغداد) | |
دفتر میں 29 اگست 1135 – 17 اگست 1136 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1109 بغداد |
وفات | 6 جون 1138 (28–29 سال) اصفہان |
مدفن | اصفہان |
طرز وفات | قتل |
اولاد | المقتفی لامر اللہ |
والد | المسترشد باللہ |
خاندان | خلیفہ خلافت عباسیہ (بغداد) |
عملی زندگی | |
پیشہ | بادشاہ |
واقعات
- سلطان مسعود اور راشد باللہ میں سخت اختلاف پیدا ہوا۔
- لوگوں سے مال و دولت کے لیے ظلم و زیادتی سے کام لیا۔
- لوگوں کی شکایت ہر سلطان کو موقع ملا اور اس نے بغداد پر چڑھائی کردی لیکن خلیفہ موصل چلا گیا۔
- اس کی غیر حاضری سے سلطان مسعود نے فائدہ اٹھایا اور لوگوں کی شہادتیں لے کر مسئلہ فقہا اور قضاۃ کے سامنے پیش کیا کہ ایسے ظالم کے مرتکب شخص کو معزول کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ قاضی نے نائب السلطنت کو خلیفہ کی معزولی کا فتوی دے دیا، جس پر اسے معزول کر دیا گیا۔
- 1136ء/530ھ میں بعض عجمیوں نے اسے قتل کر دیا اور مقتول حکمرانوں کی فہرست میں مزید ایک اور کا اضافہ کر دیا۔ بغداد میں اس کہ قتل کا رد عمل ہوا اور اس کی ظلم و زیادتی کے باوجود لوگوں نے اس کے قتل کا سوگ منایا۔ اسے قتل کرنے والے حشاشین تھے۔
حوالہ جات
- خلافت بنو عباس و خلافت فاطمین مصر، امتیاز پراچہ، ص- 219
راشد باللہ چھوٹی شاخ بنو ہاشم پیدائش: 1109ء وفات: 1138ء | ||
مناصب سنت | ||
---|---|---|
ماقبل مسترشد باللہ |
خلیفہ 1135ء–1136ء |
مابعد مستعفی بامرللہ |
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.