دارا سنگھ
دارا سنگھ بھارتی پہلوان اور اداکار تھے۔ وہ بھارتی پنجاب میں 19 نومبر، 1928ء کو ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئے۔ اپنے لمبے قد و قامت کی وجہ سے اُن کو بچپن سے ہی پہلوانی کا شوق تھا۔ اُنہوں نے 1966ء میں رستم پنجاب اور 1978ء میں رستم ہند کا خطاب حاصل کیا۔

اداکاری
1952ء میں اُنہوں نے اداکاری کا آغار سنگدل فلم سے کیا۔ مجموعی طور پر اُنہوں نے 121 ہندی اور 21 پنجابی فلموں میں کام کیا۔ وہ ایک تیلگو اور ایک ملیالم فلم میں مہمان اداکار کے طور پر بھی آئے ہیں۔ اُنہوں نے اداکارہ ممتاز کے ساتھ بہت کامیاب فلمی جوڑی بنائی اور 16 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں سے 10 فلمیں بہیت کامیاب ہوئیں۔ 1980ء میں وہ ٹیلی وژن کی طرف آئے اور رامائن ڈرامے میں ہنومان کا کردار ادا کیا جو بہت مشہور ہوا۔ اُن کی آخری قابلِ ذکر ہندی فلم جب وی میٹ تھی جس میں اُنہوں نے کرینہ کپور کے دادا کا کردار ادا کیا تھا۔
وفات
12 جولائی، 2012ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اُن کا انتقال ممبئی، بھارت میں ہو گیا۔
![]() |
ویکی کومنز پر دارا سنگھ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |