کرینا کپور

کرینہ کپور خان (پیدائش : 21 ستمبر 1980ء) ہندی فلموں میں کام کرنے والی ایک بھارتی اداکارہ ہے۔ کرینہ ماضی کے اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی بیٹی ہے۔ وہ اداکارہ کرشمہ کپورکی چھوٹی بہن ہے۔ کرینہ کپور ہندی سینما میں اپنی متنوع کردار نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ اس نے رومانوی، مزاحیہ اور جرائم ڈراما جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرینہ کپور کو چھ فلم فئیر ایوراڈوں سمیت بے شمار اعزازات سے نوازا گیا اور وہ بالی ووڈ کی انتہائی مہنگی ترین اداکاراوں میں سے بھی ایک ہے۔[2]

کرینا کپور
(انگریزی میں: Kareena Kapoor) 
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 ستمبر 1980 (39 سال)[1] 
ممبئی  
شہریت بھارت  
قد 1.65 میٹر  
شوہر سیف علی خان (16 اکتوبر 2012–) 
اولاد تیمور علی خان  
والد رندھیر کپور  
والدہ ببیتا  
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی متھی بائی کالج
جمنابائی نرس اسکول
ویلہام گرلز اسکول
گورنمنٹ لا کالج، ممبئی
ہارورڈ سمر اسکول  
پیشہ فلم اداکارہ  
پیشہ ورانہ زبان ہندی ، انگریزی  
اعزازات
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:جب وی میٹ ) (2008)
فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:اوم کارا ) (2007) 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
IMDB پر صفحات 

ابتدائی زندگی

صحافی ویر سنگھوی کے ساتھ ایک انٹرویو میں والدہ ببیتا (بائیں) اور بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ لی گئی تصویر، ببیتا کا کہنا تھا کہ دونوں کی پرورش کرنے سے وہ مزید مستحکم اور آزاد ہوئیں۔[3]

بھارت کے شہر بمبئی (اب ممبئی) میں 21 ستمبر 1980[2] کو پیدا ہونے والی کرینا کپور (جو بیبو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے)[4] ماضی کے اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی چھوٹی بیٹی ہے۔ [5]اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور بھی ایک اداکارہ ہے۔کرینہ ماضی کے معروف اداکار اور ہدایتکار راج کپور کی پوتی، اداکار ہری شیو داسانی کی نواسی اور اداکار رشی کپور کی بھتیجی ہے۔کپور خاندان کے مطابق کرینہ کا نام ٹالسٹائی کے ناول “انا کرینینا “ سے متاثر ہوکر رکھا گیا کیونکہ اس کی والدہ دوران امید یہی ناول پڑھ رہی تھی۔[6]وہ اپنے والد کی طرف سے پنجابی جبکہ والدہ کی طرف سے سندھی اور برطانوی النسل ہے۔

حوالہ جات

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. Saini, Minakshi (18 ستمبر 2012)۔ "Happy Birthday! How Kareena Kapoor made it big"۔ ہندوستان ٹائمز۔ مورخہ 18 فروری 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2012۔
  3. Kapoor, Kareena (Actress). (10 ستمبر 2008). People take advantage of me: Kareena. Mumbai, India: Metacafe. Archived from the original on 18 جنوری 2012. https://web.archive.org/web/20120118185904/http://www.metacafe.com/watch/1726552/people_take_advantage_of_me_kareena/۔ اخذ کردہ بتاریخ 8 جولائی 2010.
  4. Verma, Sukanya (30 اکتوبر 2002)۔ "She is just a little girl trying to find her way"۔ Rediff.com۔ مورخہ 7 اپریل 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولائی 2008۔
  5. "Star of The Week-Kareena Kapoor"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 30 اکتوبر 2002۔ مورخہ 30 جون 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2008۔
  6. IndiaFM News Bureau (29 دسمبر 2004)۔ "What's a book got to do with Kareena?"۔ Bollywood Hungama۔ مورخہ 29 جون 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2007۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.