خط شانہ
خط شانہ (pectinate line) کو خط مشط بھی کہا جاتا ہے اور یہ وہ خط یا مقام ہوتا ہے کہ جہاں مستقیم (rectum) ختم ہوتا ہے اور مقعد (anus) کی ابتدا ہوتی ہے۔ اس تشریحی خط کے لیے استعمال کیے جانے والے دیگر ناموں میں خط دندانہ (dentate line)، خط مسنن (dentate line)، جلدی مقعد (anocutaneous line)، مستقیقی مقعدی اتصال (anorectal junction) اور مقعدی حتار (anal verge) شامل ہیں۔ اس خط کے مقام پر نسیج کی شکل ایک دندانہ دار یا کنگھے کی سی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس کو خط شانہ کہا جاتا ہے، شانہ؛ کنگھی یا کنگھے کو کہتے ہیں ۔[1]
Pectinate line | |
---|---|
Pectinate line labeled at bottom center. | |
![]() | |
The interior of the anal cami and lower part of the rectum, showing the columns of Morgagni and the anal valves between their lower ends. (Pectinate line visible but not labeled.) | |
لاطینی | linea anocutanea |
ڈارلینڈ | l_10/12496033 |
نشان راہ اہمیت
خط شانہ کو علم تشریح میں ایک نشان راہ (landmark) کی حیثیت حاصل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علم امراضیات میں بھی اس کی اہمیت ہے کہ اسی مقام سے مرض بواسیر (hemorrhoids) کی اندرونی اور بیرونی اقسام کی شناخت ممکن ہوتی ہے یعنی یہی وہ مقام ہوتا ہے کہ جہاں منطقۂ باسوریہ (annulus haemorrhoidalis) واقع ہوتا ہے جس میں مستقیمی وریدی ضفیرہ (rectal venous plexus) پایا جاتا ہے؛ اس ضفیرہ (plexus) کا وہ حصہ جو خط شانہ سے اوپر واقع ہوتا ہے اسے بالائی باسوری وریدی ضفیرہ (superior hemorrhoidal venous plexus) کہتے ہیں اور اس سے نکلنے والی بواسیر کو اندرونی بواسیر جبکہ وہ حصہ جو خط شانہ کے نیچے ہوتا ہے زیریں باسوری وریدی ضفیرہ (inferior hemorrhoidal venous plexus) کہتے ہیں اور اس سے نکلنے والی بواسیر کو بیرونی بواسیر کہا جاتا ہے۔
امتیاز | خط شانہ سے اوپر | خط شانہ سے نیچے |
نکاس سیالہ کی منزل | اندرونی حرقفی سیالی عقدے،[2] اندرونی مساریقی سیالی عقدے[3] (محیط مستقیم سیالی عقدے)، | سطحی اربیہ سیالی عقدے (ہلٹن خط سفید سے نیچے)[4] |
ظہارہ | ظہارہ عمودی (جیسا کہ نظام انہضام کے اکثر حصے کی ہوتی ہے - وہ مقام کہ جو آنت مؤخر) بننے والے حصے کا اختتام ہے۔ | مطبق صدفی ظہارہ (جیسا کہ قریباً تمام جلد پر ہوتی ہے۔) |
شریان | بالائی مستقیمی شریان | زیریں مستقیمی شریانیں |
ورید | بالائی مستقیمی ورید | زیریں مستقیمی ورید |
بواسیر | اندرونی بواسیر (عموماً غیرتکلیف دہ) | بیرونی بواسیر (تکلیف دہ) |
عصب | زیریں زیرمعدہ ضفیرہ | زیریں مستقیمی اعصاب |
ایوان عکس
- Anatomy of the anus and rectum
- Coronal section of rectum and anal canal.
بیرونی روابط
حوالہ جات
- اردو سیک نامی ایک اردو لغت آن لائن۔
- Anne M. R. Agur; Moore, Keith L.۔ Essential Clinical Anatomy (Point (Lippincott Williams & Wilkins))۔ Hagerstwon, MD: Lippincott Williams & Wilkins۔ صفحہ 258۔ آئی ایس بی این 0-7817-6274-X۔
- "Dissector Answers – Pelvis & Pelvic Viscera"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-12-09۔
- "Pelvis"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-12-09۔