بواسیر
بواسیر دراصل جانداروں اور بالخصوص انسانی علم تشریح کے ایک مقام باسور (hemorrhoid) سے نکلا ہوا لفظ ہے اور اس سے مراد ایک ایسے مرض کی لی جاتی ہے جس میں مقعدی اور محیط مقعدی (perianal) مقامات پر پائے جانے والے تحت مخاطی (submucosal) وریدی ضفائر (venous plexuses) میں دوالی توسع (variceal dilation) پیدا ہوجاتی ہے۔ وریدوں میں پیدا ہونے والا یہ دوالی توسع یا تو بالائی باسوری صفیرہ (superior hemorrhoidal plexus) میں بھی ہو سکتا ہے اور یا پھر زیریں باسوری ضفیرہ (inferior hemorrhoidal plexus) میں بھی ہو سکتا ہے۔ اور جیسا کہ اس بیان کی ابتدا میں مذکور ہوا کہ اس توسع کے باسوری ضفیرہ میں پیدا ہونے کی وجہ سے ہی اس بیماری کا نام بواسیر عام ہو گیا ہے۔ اگر یہ توسع یا ڈائلیش یا پھیلاؤ، زیریں باسوری ضفیرہ میں واقع ہو تو ایسی کیفیت کو علم امراضیات میں بیرونی بواسیر (external hemorrhoids) کہا جاتا ہے جبکہ اگر یہ توسع یا پھیلاؤ بالائی باسوری ضفیرہ میں واقع ہو تو ایسی کیفیت یا بواسیر کو اندرونی بواسیر (internal hemorrhoids) کہا جاتا ہے۔
| |
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع | |
---|---|
آئی سی ڈی-10 | I84. |
آئی سی ڈی-9 | 455 |
میڈ لائین پلس | 000292 |
ای میڈیسن | med/2821 |
پیشنٹ یو کے | بواسیر |
آسان تعریف و بیان
ایک مرض، جس میں مریض کے مقعد پر ورید کے پھول جانے سے چھالے پڑجاتے ہیں اور اجابت کرتے وقت مریض کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس تکلیف کی شدت، بیماری کی نوعیت اور شدت پر منحصر ہے۔
وجوہات
مستقل قبض، اسہال، جگر کی بیماری یا حمل کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ بازاری ناقص خوراک اور زیادہ تلی ہوئی چیزوں کا استعمال اس بیماری کی عام وجوہات ہیں۔
علامات
اجابت کے دوران درد کے علاوہ شدید حالتوں میں بسا اوقات چھالوں سے خون بھی بہنے لگتا ہے۔ اس حالت میں یہ بیماری خونی بواسیر کہلاتی ہے۔
علاج
مریض کو خاص قسم کے ٹیکے Sodium Morohate لگائے جاتے ہیں۔ اگر مرض بہت زیادہ بڑھ گیا ہوتو آپریشن کے ذریعے مسے کاٹ دیے جاتے ہیں۔ اگر یہ مرض جگر کی خرابی کی وجہ سے ہوتو Liver Extract کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ انجکشن یا عمل جراحی اس کا علاج ہے۔ ساتھ ہی اس کا بنیادی سبب دور کرنا ضروری ہوتا ہے ورنہ یہ پھر ہو جاتی ہے۔
![]() |
ویکی کومنز پر بواسیر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |