اسہال
اسہال یا دست (ڈائریا) ایسی حالت ہے جس میں روز کم سے کم تین بار آنتوں سے پتلا یا سیالی فضلہ آتا ہے۔ یہ اکثر کچھ روز تک رہتا ہے اور مائع کی کمی کے نتیجے میں ڈیہائڈریشن ہو سکتا ہے۔ ڈیہائڈریشن اکثر جلد کی طبعی لچک میں کمی اور شخصیت میں بدلاؤ کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ اگر یہ زیادہ شدید ہوتا ہے تو یہ اخراج پیشاب میں کمی، جلد کے رنگ میں کمی، ردعمل میں کمی میں فروغ پا سکتا ہے۔ دودھ پینے والے بچوں کو پتلا لیکن غیر سیالی فضلہ آ سکتا ہے، تاہم یہ معمول کے مطابق ہو سکتا ہے۔[1]
![]() روٹا وائرس کا ایک الیکٹران مائکروگراف، بچوں میں اسہال سے اسپتال میں داخلہ کے تقریباً %40 معاملے پانچ سال سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔ | |
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع | |
---|---|
آئی سی ڈی-10 | A09., K59.1 |
آئی سی ڈی-9 | 787.91 |
بنیادی معلومات | 3742 |
میڈ لائین پلس | 003126 |
ای میڈیسن | ped/583 |
پیشنٹ یو کے | اسہال |
عنوانات | D003967 |
سب سے زیادہ عام وجہ کسی وائرس، بیکٹریا، طفیلی، کی سرایت یا ورم معدہ (Gastroenteritis) سے جانی جانے والی حالت ہو سکتی ہے یہ سرایت اکثر غذا اور پانی سے ہوتی ہے جو فضلہ یا کسی دیگر متاثر شخص سے براہ راست آلودہ ہوتا ہے۔ اسے تین حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے: مختصر مدتی آبی اسہال، مختصر مدتی خونی اسہال اور اگر یہ دو ہفتوں سے زیادہ رہتا ہے تو مبرم اسہال (Persistent diarrhea)۔ مختصر مدتی آبی اسہال ہیضہ (Cholera) کے سرایت کی وجہ ہو سکتا ہے۔ اگر خون موجود ہے تو اسے پیچس (Dysentery) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[1] متعدد غیر سرایت بھی اسہال کی وجہ بن سکتی ہے بشمول: بیش درقیت (Hyperthyroidism)، لیکٹوز عدم مواقفت (Lactose intolerance)، مرض سوجن معدہ، ادویات کی ایک بڑی تعداد اور دیگر خراش آور معائی علامیہ (Irritable bowel syndrome)۔[2] زیادہ تر معاملوں میں صحیح وجہ کی تصدیق کے لیے اسٹول کلچر کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔[3]
سرایت اسہال سے بچاؤ ہے بہتر صفائی، صافپینے کا پانی اور ہاتھ کی دھلائی۔ کم سے کم چھ ماہ تک ماں کا دودھ پلانے ساتھ ہی روٹاوائرس ٹیکہ|روٹاوائرس کے خلاف ٹیکاکاری کی بھی سفارش کی جاتی ہے۔ دہنی باز آبیدگی گھول (Oral rehydration therapy|Oral rehydration solution-ORS)، جو معمولی مقدار میں نمک اور شکر کے ساتھ صاف پانی ہے، علاج کا ایک انتخاب ہے۔ زنک ٹبلیٹ کی بھی سفارش کی جاتی ہے۔[1] اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان علاجوں سے گزشتہ 25 سالوں میں 50 ملین بچوں کو بچایا گیا ہے۔[4] جب کسی شخص کو اسہال ہو جاتا ہے تو غذائیت سے بھرپور کھانا کھانا اور بچوں کو دودھ پلانا جاری رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے۔[1] اگر بازاری ORS دستیاب نہیں ہے، تو گھر پر بنائے ہوئے گھول کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔[5] شدید ڈیہائڈریشن والوں کو نسوں کے ذریعہ گھول کی ضرورت ہو سکتی ہے۔[1] تاہم زیادہ تر معاملوں کو منھ کے ذریعہ گھول سے اچھی طرح منظم کیا جا سکتا ہے۔[6] اینٹی بایوٹک، جو شاذ و نادر ہی استعمال ہوتا ہے، کی سفارش کچھ معاملوں میں کی جا سکتی ہے جیسے کسی کو خونی اسہال اور کافی بخار ہو، کسی کو سفر کے بعد ہونے والا اسہال اور کسی کے فضلہ میں مخصوص بیکٹریا یا طفیلی پیدا ہو جاتے ہیں۔[3] لوپرامائڈ (Loperamide) کا استعمال فضلہ کی تعداد کو کم کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے لیکن شدید علالت والوں کے لیے سفارش نہیں کی جاتی ہے۔[3]
اسہال کے تقریباً 1.7 سے 5 معاملے ہر سال ہوتے ہیں۔[1][2] یہ ترقی پذیر ملک میں سب سے زیادہ عامل ہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو سال میں تین بار اسہال ہوتا ہے۔[1] عالمی پیمانے پر، 2012 کے مطابق، پانچ سے کم عمر میں بچپن میں موت کے لیے یہ دوسری سب سے بڑی وجہ ہے (0.76 ملین یا %11)۔[1][7] اسہال کی اکثریت بھی ناغذایت کی عام وجہ ہے اور یہ پانچ سے کم عمر کے پچوں میں عام وجہ ہے۔[1] نتیجے میں دیگر طویل مدتی مسائل ہو سکتے ہیں بشمول خراب جسمانی اور ذہنی نشو و نما۔[7]
حوالہ جات
- "Diarrhoeal disease Fact sheet N°330"۔ World Health Organization۔ اپریل 2013۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014۔
- edited by Basem Abdelmalak, D. John Doyle (2013)۔ Anesthesia for otolaryngologic surgery۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ صفحات 282–287۔ آئی ایس بی این 1107018676۔
- DuPont، HL (Apr 17, 2014). "Acute infectious diarrhea in immunocompetent adults.". The New England journal of medicine 370 (16): 1532–40. doi: . PMID 24738670.
- "whqlibdoc.who.int"۔ عالمی ادارہ صحت۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل (PDF ) سے آرکائیو شدہ۔
- edited by Sarah Long, Larry Pickering, Charles G. Prober (2012)۔ Principles and practice of pediatric infectious diseases (اشاعت 4th ۔)۔ Edinburgh: Elsevier Saunders۔ صفحہ 96۔ آئی ایس بی این 9781455739851۔
- ACEP۔ "Nation's Emergency Physicians Announce List of Test and Procedures to Question as Part of Choosing Wisely Campaign"۔ Choosing Wisely۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014۔
- "Global Diarrhea Burden"۔ CDC۔ جنوری 24, 2013۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014۔