علم تشریح الاعضا

علم تشریح الاعضا، حیاتیات اور طب سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا علم ہے کہ جس میں جاندار (حیوان اور نبات دونوں) کے جسم کی ساخت اور اس میں موجود مختلف اعضاء کی بناوٹ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے زیر مطالعہ جسم کو قطع بھی کیا جاتا ہے یعنی اس کی بیرونی بناوٹ کے بعد اس کی اندرونی بناوٹ کے مطالعہ کی خاطر اس کو کاٹ کر اندرونی ساخت دیکھی جاتی ہے۔ جب زیر مطالعہ جاندار کوئی حیوان ہو تو اس کو حیوانی تشریح (zootomy) کہتے ہیں اور جب کسی پودے کا مطالعہ کیا جائے تو اس کو نباتی تشریح (phytotomy) کہتے ہیں۔

    اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، تشریح (ضدابہام)
    علم تشریح الاعضا ؛ ایک ایسا شعبہ علم ہے کہ جس میں جانداروں کے جسم کی ساخت کا مطالعہ کیا جاتا ہے، اس مقصد کے لیے ان کا جسم قطع (چیرنے) کرنے کا عمل بھی رو بہ عمل آتا ہے۔ شکل میں جلد ہٹا دینے کے بعد زیرجلدی عضلات اور ان کو ہڈیوں سے جوڑنے والے رباط (سفید رنگ میں) دیکھے جاسکتے ہیں۔
    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.