جونپور، اترپردیش
جونپور، اترپردیش (انگریزی: Jaunpur, Uttar Pradesh) بھارت کا ایک تاریخی شہر جو مشرقی اترپردیش میں واقع ہے۔[1]
جونپور، اترپردیش Sheeraz-e-Hind | |
---|---|
شہر | |
![]() Shahi bridge, Jaunpur | |
عرفیت: شیراز ہند | |
ملک | بھارت |
ریاست | اتر پردیش |
ضلع | Jaunpur |
قیام | 1359 |
قائم از | فیروز شاہ تغلق |
وجہ تسمیہ | محمد بن تغلق, whose given name was Jauna Khan |
حکومت | |
• مجلس | میونسپل کارپوریشن |
رقبہ | |
• کل | 4,038 کلو میٹر2 (1,559 مربع میل) |
بلندی | 82 میل (269 فٹ) |
آبادی (2011) | |
• کل | 4,476,072 |
• درجہ | 43 in UP |
• کثافت | 1,108/کلو میٹر2 (2,870/مربع میل) |
زبانیں | |
• دفتری | ہندی, اردو |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
انسانی جنسی تناسب | 1000 males per 1018 females مذکر/مؤنث |
تفصیلات
جونپور، اترپردیش کا رقبہ 4,038 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 4,476,072 افراد پر مشتمل ہے اور 82 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ ضلع جونپور میں 6 تحصیل ہیں صدر،شاہگنج،بدلاپور،کیراکت،مڑیاہوں اور مچھلی شہر
تعلیم
جونپور شہر اور تعلیم کا رشتہ بہت پرانا ہے جونپور مملکت کے شاہ ابراہیم شرقی کے زمانہ میں جونپور علم و فن کا مرکز بن چکا تھا بڑے بڑے علما کی خانقاہیں اور مدارس اسلامیہ قائم ہو چکے تھے اس لیے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے اس شہر کو شیراز ہند کا نام دیا تھا مشہور کالج اور یونیورسٹیاں
- ویربہادرسنگھ پوروانچل یونیورسٹی جونپور
- تلک دھاری سنگھ پی جی کالج جونپور
- رضوی حس شیعہ پی جی کالج جونپور
- محمد حسن پی جی کالج جونپور
- فریدالحق میموریل ڈگری کالج صبرحد جونپور
تاریخی عمارتیں
- شاہی جامع مسجد جونپور
- شاہی اٹالہ مسجد
- شاہی لال دروازہ مسجد
- شاہی چار انگل مسجد
- شاہی محل جونپور
- مقبرہ فیروز شاہ تغلق
- مقبرہ شرقی
- شاہی عیدگاہ
- شیتلا چوکیہ دھام
- شاہی تالاب کھیتاسرائے جونپور
مشہور مدارس اسلامیہ
- جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور
- ریاض العلوم چوکیہ گورینی
- جامعہ فاروقیہ صبرحد
- ضیاء العلوم مانیکلاں
- اعجاز العلوم کھیتاسرائے
قابل ذکر شخصیات
- ملا محمود جونپوری
- مولانا شیخ یونس جونپوری
- مولانا عبدالحلیم جونپوری
- مولانا ابوذر عبدالرب مدنی
- مولانا امتیازاحمدشیرازی ندوی
- ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی
- مولانا کرامت علی
آمدورفت
- نزدیکی ایئرپورٹ لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ہوائی اڈا بابت پور جو شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے
- جونپور ریلوے اسٹیشن اور جونپور سٹی ریلوے اسٹیشن شہر جن کے ذریعے ہندوستان کے اکثروبیشتر علاقے کے لیے آمدورفت کی سہولت ہے
- جونپور بس اسٹیشن سے اترپردیش کے سبھی بڑے شہروں سمیت قومی راجدھانی دہلی کے لیے بسوں کی سہولت ہے
مزید دیکھیے
حوالہ جات
![]() |
ویکی کومنز پر جونپور، اترپردیش سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jaunpur, Uttar Pradesh"۔
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.