جان وکلف

جان وکلف انگلستان کا چودہویں صدی کا ایک مسیحی پادری، جو جامعہ آکسفرڈ میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتا تھا۔ پوپ کے خلاف آواز اٹھائی، اس نے کہا کہ "جو پادری خود گناہوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ لوگوں کو مذہبی تعلیم دیں"۔ اس کی پاداش میں کئی بار اسے نظر بند کیا گیا، مرنے کے بعد سزا دی سنائی گئی کہ اس کی نعش نکال کر اسے آگ لگائی جائے۔ جان وکلف سے سب سے زیادہ متاثر جامعہ پریگ کا معلم دینیات جان ہس تھا۔ اس نے جان وکلف کی تعلیم اور پیغام کی خوب اشاعت کی، جس کی وجہ سے اسے زندہ جلا دیا گیا۔[1]

جان وکلف

John Wycliffe

(انگریزی میں: John Wycliffe) 
جان وکلف

معلومات شخصیت
پیدائش c. 1331
ہیپسویل  
وفات 31 دسمبر 1384
لوتتیروورتھ  
شہریت مملکت انگلستان  
عملی زندگی
مادر علمی میرٹن کالج، اوکسفرڈ
دی کوئین کالج، اوکسفرڈ  
پیشہ الٰہیات دان ، مترجم ، مصنف ، فلسفی ، مترجم بائبل  
پیشہ ورانہ زبان لاطینی زبان ، انگریزی  
شعبۂ عمل فلسفہ ، الٰہیات ، ترجمہ  
ملازمت جامعہ اوکسفرڈ  

حوالہ جات

  1. مذاہب عالم کا تقابلی مطالعہ، چودھری غلام رسول، صفحہ 525، علمی کتاب خانہ، لاہور۔1986ء
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.